• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

'آپ کا موجودہ بیلنس اس کال کیلئے ناکافی ہے' آخر یہ آواز ہے کس کی؟

شائع June 3, 2019
فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

جب بھی آپ کسی کو فون کرتے ہیں اور اس شخص کا نمبر مصروف ہو، یا پھر جب آپ کا بیلنس ختم ہوجائے یا رابطہ ممکن نہیں ہوپارہا ہوتا تو ہمیشہ ایک آواز سنائی دیتی ہے 'آپ کا مطلوبہ نمبر مصروف ہے، یا پھر رابطہ ممکن نہیں، یا آپ کا بیلنس ناکافی ہے'، لیکن آخر یہ آواز ہے کس کی؟

موبائل فون استعمال کرنے والے ہر شخص نے اس آواز کو سنا ہوگا، لیکن کوئی نہیں جانتا کے آخر فون پر سنائی دی جانے والی یہ آواز ہے کس کی۔

کئی سالوں سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال آتا رہا ہے، تاہم اب وہ خاتون خود سامنے آگئی ہیں جن کے بارے میں ہر کوئی جاننا چاہتا تھا۔

یہ آواز ایف ایم 105 پر موجود آر جے فرحین ملک کی ہے۔

فرحین نے ایک ویڈیو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب لوگ فون پر یہ آواز سنتے ہیں کہ ان کا مطلوبہ نمبر مصروف ہے تو یہ آواز ان کی ہی ہے۔

آر جے فرحین نے اس ویڈیو انٹرویو میں بتایا کہ وہ صرف موبائل فون پر ہی نہیں بلکہ ڈراموں کے لیے پسے پردہ وائس اوورز کرتی آرہی ہیں۔

وہ جیو ٹی وی سے بھی منسلک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ جہاں بھی کال کرتے ہیں چاہے کے الیکٹرک ہو، پی ٹی سی ایل ہو یا پی آئی اے، کال نہ ملنے پر ان کی ہی آواز سنائی دیتی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین فرحین کی آواز سن کر خاصے حیران ہیں، جبکہ اس بات پر خوشی کا اظہار بھی کررہے ہیں کہ انہیں معلوم ہوگیا کہ یہ آواز کس کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024