• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

مقبوضہ کشمیر: 24 گھنٹے میں دوسرے بھارتی فوجی کی خودکشی

شائع June 2, 2019
یوگیش سنگھ 16 کور یونٹ کا سپاہی تھا—فائل فوٹو: اے پی
یوگیش سنگھ 16 کور یونٹ کا سپاہی تھا—فائل فوٹو: اے پی

بھارت کے زیرِ تسلط کشمیر کے علاقے سری نگر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس میں شائع رپورٹ کے مطابق سری نگر کے علاقے نگروتا میں 27سالہ یوگیش سنگھ کی لاش درخت سے لٹکی ملی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھارتی فوجی کی خود کشی

اس حوالے سے بتایا گیا کہ یوگیش سنگھ 16 کور یونٹ کا سپاہی تھا اور اس کی لاش خالی بلڈنگ سے متصل درخت سے لٹکی ہوئی تھی۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ شہر کے مضافاتی علاقے نگروتا میں بھارتی فوج کی 16 کور تعینات ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جموں میں گورنمنٹ کالج اینڈ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش بھارتی فوج کے حوالے کردی گئی۔

واضح رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فوجی کی خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے۔

مزیدپڑھیں: ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی خواتین میں خودکشی کی شرح 40 فیصد

اس سے قبل ضلع لداخ میں کرنل رینک کے بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی تھی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خود کشی کرنے والے کرنل رینک کے افسر کا نام روتھ سنگھ سولانکی تھا۔

رواں برس 31 مارچ کو بھی ایک بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی خواتین میں خودکشی کی شرح 40 فیصد

خود کشی کرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس،انڈو تبتان بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) سے وابستہ تھا اور اس کی شناخت رام پھول مینا کے نام سے ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2017 سے اب تک 428 بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار خود کشی کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024