• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm

بدین: ٹریفک حادثے میں مویشیوں کے 7 بیوپاری جاں بحق

شائع June 1, 2019
بیوپاری کراچی سے واپس جارہے تھے—فائل/فوٹو:ڈان
بیوپاری کراچی سے واپس جارہے تھے—فائل/فوٹو:ڈان

سندھ کے ضلع بدین میں مویشیوں کے 7 بیوپاری ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

منی ٹرک میں سوار بیوپاری جب بدین کراچی روڑ کے قریب بس اسٹاپ کھوارچی پہنچے تھے کہ ان کا ٹرک تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں مٹھی ٹاؤن کے قریبی گاؤں ساگورور سے تعلق رکھنے والے محمد حسن جونیجو اور غلام رحیم جونیجو موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر 7 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاوید جھنگرو، نیک محمد جنگھرو، قربان جنگھرو، ایاز جنگھرو اور ولیجی بھیل کو بدین، سجاول اور حیدر آباد کے مختلف ہسپتالوں میں تشویش ناک حالت میں پہنچایا گیا تھا جہاں وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ہسپتالوں میں دم توڑنے والے پانچوں افراد کا تعلق اسلام کوٹ کے گاؤں پنیارو سے تھا۔

بیوپاری مویشیوں کو فروخت کرنے کے بعد کراچی سے واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ راستے میں وہ اندوہ ناک حادثے کا شکار ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر 4 افراد کو ہسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025