• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آئندہ مالی سال میں مہنگائی 12 فیصد ہو جائے گی، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم کے مطابق حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہورہی ہے — فائل فوٹو/ڈان نیوز
سابق وزیراعظم کے مطابق حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہورہی ہے — فائل فوٹو/ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں روپے کی قدر میں اتنی کمی اس سے قبل نہیں ہوئی، آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 7.5 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مونگ کی دال 36 فیصد، چینی 30 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردیں

شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 23 فیصہ اضافہ ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے لیے مزید قرضے لیے جائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور ساتھ ہی پیش گوئی کی کہ اگلے مالی سال میں مہنگائی کا تناسب 12 فیصد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے تک کمی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں، جنہیں سچ بولنے کی عادت نہیں اور ہمیں بھی توقع نہیں رہی‘۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے گذشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے معاشی دہشت گردی کی گئی، شہباز شریف

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر پیٹرول بم گراکر معاشی دہشت گردی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پیٹرول سستا ہو رہا ہے لیکن ’نااہل حکمران‘ کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان معاشی اور اقتصادی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنے کے اثرات ہر روز عوام کے سامنے آ رہے ہیں۔

حکومت نے 9 ماہ میں مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا، شیری رحمٰن

بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا کہ ناکام حکومت نے 9 ماہ میں مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا اور تیل کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی ہوئی لیکن ملک میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش

شیری رحمٰن نے حکومت کو مشورہ دیا کہ عوام پہلے ہی حکومت کے خلاف ہو چکی ہے اور حکومت جلتی پر تیل نہ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ ’خدا جانے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) قرضے کی منظوری تک حکومت ملک و عوام کا کیا حشر کرے گی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا بجٹ سے چند دن پہلے تیل کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا جا رہا ہے؟

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024