• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

‘عراق و شام میں امریکی فضائی حملوں سے 1300 شہری ہلاک ہوئے‘

شائع June 1, 2019
این جی اوز کے مطابق امریکی اتحادی فورسز کے حملوں میں 7 ہزار 900 شہری ہلاک ہو چکے ہیں — فائل فوٹو/اےایف پی
این جی اوز کے مطابق امریکی اتحادی فورسز کے حملوں میں 7 ہزار 900 شہری ہلاک ہو چکے ہیں — فائل فوٹو/اےایف پی

بیروت: امریکی اتحادی فورسز نے تسلیم کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف گذشتہ 5 سال کے عرصے میں عراق اور شام میں کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں ’غیرارادی‘ طور پر 13 سو سے زائد شہری بھی ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اتحادی فورسز کے اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی اتحادی فورسز نے اگست 2014 سے اپریل 2019 کے درمیانی عرصے میں 34 ہزار 502 فضائی حملے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں 121 بچوں سمیت 510 شہری جاں بحق

اس عرصے میں امریکی اتحادی فورسز سے غیر ارادی طور پر تقریباً 13 سو 2 شہری جاں بحق ہوئے۔

اس حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا کہ مزید ایک سو سے زائد شہریوں کی ہلاکت سے متعلق شواہد سامنے آسکتے ہیں۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل (اے آئی) نے امریکی اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت سے متعلق پیش کردہ اعداد وشمار کو مشکوک قرار دیا۔

انسانی حقوق کے عالمی ادارے اے آئی نے کہا کہ فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد امریکی دعوے سے کہیں زیادہ ہیں۔

لندن میں فعال تنظیم ڈونٹیلا رورا کے مطابق ’عراق اور شام میں امریکی اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں انسانی جانوں کا ناقابل یقین نقصان ہوا جس کا اعتراف نہیں کیا جارہا‘۔

مزیدپڑھیں: شام:باغیوں کے مقبوضہ علاقے میں بمباری سے 13 شہری جاں بحق

ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی اتحادی فورسز نے شہریوں کی ہلاکت کا اقرار کیا لیکن ’شہریوں کی موت کی وجوہات‘ پر بات نہیں کی۔

ادارے کے مطابق ’جب تک اس امر کی وضاحت نہیں دی جائے گی کہ عسکری آپریشن کے دوران ایسا کیا ہوا جو شہریوں کی ہلاکت کا باعث بنا، تب تک درست سمت اختیار نہیں کی جا سکتی‘۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ایمنسٹی اور فضائی حملوں کے نگراں ادارے ایئروار نے انکشاف کیا تھا کہ شام کے شہر رقہ میں گزشتہ 4 ماہ کے دران امریکی اتحادی فورسز کے حملوں میں تقریباً 16 سو شہری لقمہ اجل بنے۔

غیر سرکاری ادارے ایئروار کے مطابق امریکی اتحادی فورسز کے حملوں میں مجموعی طور پر تقریباً 7 ہزار 900 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شام: حکومتی اتحاد کی بمباری، 10 شہری جاں بحق

لندن میں فعال سیرن آبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق صرف شام میں اتحادی فوجیوں کے فضائی حملوں میں 3 ہزار 800 شہری جاں بحق ہوئے۔


یہ خبر ڈان اخبار میں یکم جولائی 2019 کو شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024