• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

گلگت کی 2 بہنوں نے فرانس کی سب سے اونچی چوٹی 'ٹائی ڈے' سر کرلی

شائع June 1, 2019

گلگت بلتستان کی 2 چچازاد بہنوں نے اسپین کی بلند ترین چوٹی 'ٹائی ڈے' سر کرکے وہاں سبز ہلالی پرچم بلند کردیا۔

ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ آمنہ حنیف اور اور 15 سالہ صدیقہ بانو نے اسپین کی بلند ترین چوٹی سر کرکے وہاں خوشی میں گلگت بلتستان کا نغمہ بھی گایا۔

آمنہ حنیف نے اپنے والد محمد حنیف، دادا لِٹل کریم اور کزن صدیقہ بانوں کے ہمراہ اسپین کی سب سے اونچی چوٹی 3 ہزار 7 سو 18 میٹر بلند ٹائی ڈے سر کرنے کا کارنامہ 24 مئی کو سرانجام دیا۔

دونوں لڑکیوں نے ٹائی ڈے چوٹی سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بننے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024