• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گلوکار آر کیلی پر ’ریپ‘ اور ’جنسی تشدد‘ کے مزید 11 الزامات عائد

شائع May 31, 2019
ان پر الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں 30 سال جیل کی سزا ہوسکتی ہے—فوٹو: پنک ولا
ان پر الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں 30 سال جیل کی سزا ہوسکتی ہے—فوٹو: پنک ولا

بل بورڈز سمیت دیگر میوزک چینلز کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہونے والےامریکی گلوکار، موسیقار، لکھاری اور سابق باسکٹ بال کھلاڑی 52 سالہ رابرٹ سلویسٹر کیلی (آر کیلی) پر امریکی عدالت نے کم عمر لڑکیوں کے ’ریپ‘ اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مزید 11 نئے کیسز کے الزامات عائد کردیے۔

آر کیلی پر رواں برس فروری میں بھی امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو ایک عدالت نے پہلے تین کم عمر لڑکیوں سمیت مجموعی طور پر 4 اور بعد ازاں مزید 6 افراد کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی فرد جرم عائد کی تھیں۔

ان پر عائد کی جانے والی فرد جرم کے مطابق آر کیلی نے 1990 سے لے کر 2000 تک ایک دہائی تک تین کم عمر لڑکیوں سمیت دیگر خواتین کو بدترین جنسی تشدد اور ریپ کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر لڑکیوں کے ریپ کا الزام، آر کیلی پر فرد جرم عائد

آر کیلی نے فرد جرم کی صحت سے انکار کردیا تھا، لیکن اس کے باوجود آر کیلی نے23 فروری 2019 کو تھانے پہنچ کر گرفتاری دی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے ضمانت کے لیے درخواست بھی دائر کردی تھی۔

آر کیلی کا نشانہ بننے والی زیادہ تر نوجوان لڑکیاں و خواتین سیاہ فام ہیں—فائل فوٹو: ڈیلی بیسٹ
آر کیلی کا نشانہ بننے والی زیادہ تر نوجوان لڑکیاں و خواتین سیاہ فام ہیں—فائل فوٹو: ڈیلی بیسٹ

آر کیلی کو ریاست الینوائے کی کک کاؤنٹی کی عدالت نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

تب سے آر کیلی ضمانت پر رہا ہیں، ان کے خلاف عائد کی گئی فرد جرم کے الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں کم سے کم 7 سال جیل قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔

تاہم اب گلوکار پر مزید سنگین الزامات عائد کردیے گئے جن کے تحت انہیں 30 سال جیل قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: نابالغ لڑکیوں کے ریپ کیس میں گرفتار گلوکار آر کیلی کی ضمانت منظور

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق آر کیلی پر ریاست الینوائے کی کک کاؤنٹی کی عدالت نے 13 سے 17 برس لڑکیوں کے ’ریپ‘ اور دیگر خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے مزید 11 الزامات عائد کردیے۔

گلوکار کی جانب سے نشانہ بنائی گئی کئی خواتین کی عمر اب 40 برس سے زائد ہوچکی ہے—فوٹو: ٹوئٹر
گلوکار کی جانب سے نشانہ بنائی گئی کئی خواتین کی عمر اب 40 برس سے زائد ہوچکی ہے—فوٹو: ٹوئٹر

ان پر عائد کیے گئے نئے الزامات کے مطابق آر کیلی نے تین لڑکیوں کو اس وقت جنسی تشدد اور ریپ کا نشانہ بنایا جب ان کی عمریں 13 سے 17 برس کے درمیان تھیں۔

آر کیلی پر عائد کیے گئے نئے 11 الزامات میں سے 4 الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اور یہ الزامات ثابت ہونے پر انہیں 30 سال جیل اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریپ الزامات میں گرفتار گلوکار آر کیلی ضمانت پر جیل سے رہا

گلوکار پر نئے الزامات لگائے جانے کے بعد ان کے وکلاء نے کہا ہے کہ آر کیلی پر لگائے گئے الزامات میں ایک الزام بھی نیا نہیں، یہ سب پرانے الزامات ہیں جو پہلے ہی ان پر لگائے جا چکے ہیں۔

آر کیلی پر 15 برس کی عالیہ سے شادی کا الزام بھی ہے، جنہیں بعد ازاں انہوں نے طلاق دے دی تھی—فائل فوٹو: مس ڈمپلز
آر کیلی پر 15 برس کی عالیہ سے شادی کا الزام بھی ہے، جنہیں بعد ازاں انہوں نے طلاق دے دی تھی—فائل فوٹو: مس ڈمپلز

خیال رہے کہ آر کیلی پر پر اپنی سابق بیوی سمیت کم سے کم 50 خواتین نے ریپ اور نشہ دے کر جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

آر کیلی پر متعدد نابالغ لڑکیوں کا ریپ کرنے کے الزام سمیت ایک نابالغ لڑکی سے شادی کرنے کا الزام بھی ہے۔

علاوہ ازیں آر کیلی پر الزام ہے کہ انہوں نے پہلی شادی 15 سالہ لڑکی عالیہ ہفٹن سے کی جنہوں نے کاغذات میں اپنی عمر 18 سال لکھوائی تھی۔

آر کیلی تسلیم کر چکے ہیں کہ عالیہ ہفٹن سے شادی کے وقت انہیں ان کی درست عمر کا علم نہیں تھا، تاہم وہ دوسرے الزامات کو مسترد کرتے رہے ہیں۔

آر کیلی پر جن خواتین نے جنسی زیادتی اور نشہ دے کر جنسی تشدد کے الزامات لگا رکھے ہیں ان میں سے زیادہ تر خواتین سیاہ فام ہیں۔

گلوکار پر دوسری اہلیہ اینڈریا کیلی نے بھی بدترین جنسی تشدد کے الزامات لگا رکھے ہیں، ان دونوں کے درمیان بھی طلاق ہوگئی تھی۔

آر کیلی پر دوسری بیوی اینڈریا کیلی نے بھی بدترین جنسی تشدد کے الزام عائد کر رکھے ہیں—فوٹو: دی سورسز
آر کیلی پر دوسری بیوی اینڈریا کیلی نے بھی بدترین جنسی تشدد کے الزام عائد کر رکھے ہیں—فوٹو: دی سورسز

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024