• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی آئی اے کا ڈیڑھ سال سے ناقابل استعمال طیارہ پرواز کے لیے تیار

شائع May 31, 2019
طیارہ 1.5 سال سے ناقابل استعمال تھا — فائل فوٹو/
طیارہ 1.5 سال سے ناقابل استعمال تھا — فائل فوٹو/

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ڈیڑھ سال سے ناقابل استعمال بوئنگ 777 طیارہ دوبارہ آپریشنل ہوگیا ہے۔

قومی ایئرلائنز کے ترجمان مشہود تاجور کے مطابق طیارے کے دوبارہ قابل استعمال ہونے کی امیدیں کم ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی پی آئی اے کو منافع بخش ادارے بنانے کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ 'تاہم مرمت شدہ طیارے نے اپنی ٹیسٹ فلائیٹ مکمل کرلی جس کے بعد اسے ایئر لائنز کے شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے'۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے قومی ایئر لائن کو اس بڑی کامیابی پر مبارک باد دی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ 'انجینیئرنگ، سپلائی چین، فنانس، فلائیٹ آپریشن اور تمام دیگر محکموں کی مدد سے یہ طیارہ دوبارہ پرواز کے قابل بنا ہے'۔

تبصرے (1) بند ہیں

Murad May 31, 2019 01:21am
A rare good news. If PIAC wishes to survuve it needs to up its ante in repair & maintenance whilst reducing operational costs at the same time.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024