• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ میں ایک دلچسپ اور کارآمد فیچر متعارف

شائع May 30, 2019
یہ نیا فیچر صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوگا — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ نیا فیچر صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوگا — شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس میں ہر سال ہی متعدد نئے فیچرز سامنے آتے ہیں۔

مگر اکثر ان فیچرز کا صارفین کو علم ہی نہیں ہوتا کیونکہ کمپنی کی جانب سے انہیں خاموشی سے متعارف کرا دیا جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک فیچر رواں ہفتے واٹس ایپ کا حصہ بنا ہے جو بظاہر معمولی لگتا ہے مگر صارفین کے لیے بہت کارآمد ہے خصوصاً ایسے افراد کے لیے جن کو آڈیو پیغامات زیادہ ملتے ہیں۔

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے کمپنی نے کنسیکیٹو وائس میسجز کے نامے سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے بعد صارفین کو ہر میسج کو الگ الگ پلے کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس فیچر پر کام رواں سال کی پہلی سہ ماہی سے ہورہا تھا اور بیٹا ورژن میں موجود تھا مگر اب یہ عام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

اس فیچر سے قبل اگر کوئی فرینڈ آپ کو ایک سے زیادہ آڈیو پیغامات بھیجتا تھا تو آپ کو ہر پیغام الگ الگ پلے کرکے سننا پڑتا تھا مگر اس فیچر میں بس آپ تمام آڈیو پیغامات تسلسل سے ایک ہی بار میں سن سکیں گے۔

ویسے تو یہ معمولی اپ ڈیٹ ہے مگر کئی آڈیو پیغامات کو بیک وقت سننا اب بہت آسان ہوگیا ہے۔

یہ فیچر تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے بس آپ کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے بلکہ ہوسکتا ہے کہ وہ خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوبھی چکا ہو۔

ویسے واٹس ایپ کی جانب سے متعدد نئے فیچرز پر کام ہورہا ہے جیسے ڈارک موڈ، ایپ بند ہونے پر بھی ویڈیو چلتے رہنا، لنکس اوپن کرنے میں آسانی اور ایسے ہی متعدد دیگر فیچرز۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024