• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

بھارتی پولیس کی پھرتیاں، فلمی غنڈوں کو دہشت گرد سمجھ کر پکڑ لیا

شائع May 30, 2019
دونوں افراد فلم کی شوٹنگ کے لیے جا رہے تھے—فوٹو: ٹوئٹر
دونوں افراد فلم کی شوٹنگ کے لیے جا رہے تھے—فوٹو: ٹوئٹر

ویسے تو بھارتی پولیس اپنی مثال آپ ہے لیکن گزشتہ روز ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی کی پولیس نے خطرناک دہشت گردوں کا روپ دھارے فلمی غنڈوں کو گرفتار کرکے ایک نئی مثال قائم کردی۔

ممبئی پولیس نے ایک شخص کی اطلاع پر پھرتیاں دکھاتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کے لیے جانے والے 2 نئے اداکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ بھی دائر کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے خطرناک دہشت گردوں کے روپ میں شہر میں گھومنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی۔

دونوں افراد ہریتھک روشن اور ٹائیگر شروف کی فلم کی کاسٹ میں شامل تھے—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
دونوں افراد ہریتھک روشن اور ٹائیگر شروف کی فلم کی کاسٹ میں شامل تھے—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

پولیس کی جانب سے طویل تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ گرفتار کیے گئے دونوں افراد دراصل خطرناک دہشت گرد نہیں بلکہ آنے والی بولی وڈ ایکشن فلم کے غنڈے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں افراد کی شناخت 23 سالہ بلرام گنوالا اور 20 سالہ ارباز خان کے نام سے ہوئی جو ہریتھیک روشن اور ٹائیگر شروف کی آنے والی ایکشن فلم کی کاسٹ میں شامل تھے۔

وانی کپور بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہے—فوٹو: مڈ ڈے
وانی کپور بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہے—فوٹو: مڈ ڈے

رپورٹ کے مطابق دونوں افراد فلم میں غنڈوں کا کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے وہ شوٹنگ پر جانے کی غرض سے تیار ہوکر جا رہے تھے۔

گرفتار کیے گئے افراد کی سامنے آنے والی تصاویر میں وہ بظاہر دہشت گرد ہی دکھائی دیتے ہیں۔

پولیس نے گرفتار کیے گئے دونوں افراد سمیت فلم کے یونٹ انچارج پر تعزیرات ہند کی شق 188 کے تحت شہریوں میں خوف پھیلانے اور خطرناک صورتحال پیدا کرنے کا مقدمہ دائر کردیا۔

ممبئی پولیس کی پھرتیوں پر سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے اور کہا کہ بھارتی پولیس کا بھی کوئی جواب نہیں۔

بعض افراد نے پولیس کی جانب فلمی غنڈوں کو گرفتار کیے جانے کو سرکس کا تماشہ بھی قرار دیا۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے بولی وڈ ولنز کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ان پر تبصرے کرنا شروع کردے۔

جن فلمی غنڈوں کو گرفتار کیا گیا وہ ہریتھک روشن اور ٹائیگر شروف کی ایکشن فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں اور تاحال اس فلم کا نام سامنے نہیں آسکا۔

اطلاعات ہیں کہ آنے والی ایکشن فلم مختلف ہولی وڈ فلموں کا چربہ ہوگی اور اداکارہ وانی کپور بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں جب فلم کی ہدایت سدھارتھ آنند دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024