• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کمی

شائع May 30, 2019
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔ — فائل فوٹو: ٹوئٹر
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔ — فائل فوٹو: ٹوئٹر

روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور آج انٹربینک میں ٹریڈنگ کے اختتام پر ڈالر کم ہوکر 148 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا۔

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں اس کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

آج ٹریڈنگ کے دوران اس میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد وہ 148 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

اس کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جو سستا ہوکر 149 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: موٹرسائیکلوں کیلئے کم معیار کا پیٹرول متعارف کروانے پر غور

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 78 پیسے کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد اس کی قیمت 150 روپے 22 پیسے ہوگئی تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹریڈنگ کے دوران پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 150 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

خیال رہے ڈالر کی قدر میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح 154 روپے تک ہوگیا تھا۔

ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے ملکی قرضوں پر براہ راست بوجھ پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا

دو روز قبل ڈالر کی قدر میں کمی کے معمولی رجحان پر ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ نے ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ڈالر کی قدر میں مزید 3 سے 4 روپے کمی ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں ڈالر کی رسد میں اضافے کے ساتھ ساتھ خریداروں کی بھی ڈالر سے دلچسپی میں کمی سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ڈالر کا بہاؤ بہت زیادہ ہے جبکہ مانگ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، میرا ماننا ہے کہ کرنسی ڈیلرز عید تک 50 لاکھ ڈالر تک سرپلس فی دن بینک میں جمع کروائیں گے'۔

مزید پڑھیں: ڈالر ایک مرتبہ پھر 151 روپے کا ہوگیا

ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ خریداروں کی دلچسپی اس وجہ سے بھی کم ہوئی کیونکہ روپے کی قدر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں بہتری، کے ایس ای 100-انڈیکس میں 571 پوائنٹس کا اضافہ

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان جاری جاری رہا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 571 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کاروباری دن کا آغاز 35 ہزار 9 سو 59 پوائنٹس کے ساتھ ہوا، تاہم مثبت اشاریوں کے ساتھ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 571 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 36 ہزار 5 سو 36 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ایک 100 انڈیکس مجموعی طور پر 15 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 9 سو 74 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024