• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کا دوسرایونٹ نیشنل گرڈ سے منسلک

شائع May 29, 2019
دوسرے یونٹ کی تیاری میں 5 
مہینے لگے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
دوسرے یونٹ کی تیاری میں 5 مہینے لگے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

چائنا پاور حب جنریشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ (سی پی ایچ جی سی) نے اپنے 1320میگاواٹ کے کول پاور پروجیکٹ کے دوسرے 660 میگاواٹ کے یونٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا۔

سی پی ایچ جی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پہلے یونٹ کی تیاری کے بعد دوسرے یونٹ کو فعال بنانے میں 5 ماہ لگے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے 11 ترقیاتی منصوبے مکمل، 11 پر کام جاری

اعلامیے کے مطابق دوسرے یونٹ کو رواں برس اگست میں کمرشل بنیادوں پر چلائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ پروجیکٹ کا 660 میگاواٹ کا پہلا یونٹ گزشتہ سال دسمبر میں نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا تھا۔

اس حوالے سے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ژاؤینگ گینگ نے ٹیم کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروجیکٹ کی کامیابی میں پاکستانی اور چائنیزملازمین کی محنت اور لگن شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کی جانب سے پہلا غیر ملکی تھرمل پاور پروجیکٹ ہے جوکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق حب میں واقع پلانٹ میں 74فیصد شیئرز سی پی آئی ایچ کے اور 26فیصد شیئرز حبکو کے ہیں۔

مزیدپڑھیں: سی پیک کے تحت شروع ہونے والے توانائی کے بڑے منصوبے ملتوی

اس ضمن میں بتایا گیا کہ منصوبے میں جدید ترین سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہےجس کی بدولت کوئلے کی کاکردگی کو بہتر بنانے، سستی بجلی پیداکرنے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ2 ارب ڈالرکے اس منصوبے میں ایک پاور پلانٹ اور کول جیٹی شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کمرشل آپریشنز کے دوران مذکورہ پروجیکٹ سے سالانہ 9 ارب کلو واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جائے گی جو پاکستان میں 40 لاکھ گھروں کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024