• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

وقار ذکا نوجوانوں کو بھٹکانے والا مواد تیار کرنے پر شرمندہ

شائع May 28, 2019
وقار ذکا نے مستقبل میں اچھا مواد تیار کرنے کا ارادہ کیا—فوٹو: فیس بک
وقار ذکا نے مستقبل میں اچھا مواد تیار کرنے کا ارادہ کیا—فوٹو: فیس بک

سوشل میڈیا اسٹار و ٹی وی فنکار وقار ذکا نے ماضی میں تیار کیے گئے مواد پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور خدا سے معافی مانگتے ہوئے مثبت کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ وقار ذکا نے زمانہ طالب علمی میں تیار کیے گئے گانے ’نہیں پڑھنا میں نے پورا سال‘ سے شہرت حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے بطور ریڈیو جوکی (آر جے) کیریئر کا آغاز کیا۔

آر جے کیریئر میں کامیابی کے بعد انہوں نے بطور ٹی وی میزبان کام شروع کیا اور انہوں نے ’اے آر وائی میوزک‘ پر ریالٹی شو ’لونگ آن دی ایج‘ شروع کیا جس میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سے خطرناک کرتب کروائے جاتے تھے۔

وقار ذکا ٹی وی و سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے مواد کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنتے رہے ہیں، ان پر نوجوان نسل کو بگاڑنے جیسے الزامات بھی لگے۔

وقار ذکا نے 2013 کے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا، تاہم انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔

لیکن اب انہوں نے اپنی ماضی کی زندگی اور کام پر ندامت کرتے ہوئے مداحوں سے معافی مانگی ہے اور مستقبل میں اچھے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے وقار ذکا نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں غلط اور نوجوان نسل کو بھٹکانے والا مواد تیار کرتے رہے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ وہ مستقبل میں ایسا مواد تیار کرنے کی کوشش کریں گے جس کے ذریعے لوگ اچھائی کے راستے پر آجائیں اور انہیں سیکھنے کو بھی بہت کچھ ملے۔

انہوں نے اپنے ریالٹی ٹی وی شو کا حوالہ دیتے ہوئے اس میں شریک ہونے والے تمام نوجوانوں سے بھی معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ اب انہیں اس پروگرام کے مواد پر شرمندگی ہے۔

وقار ذکا نے مزید لکھا کہ وہ مستقبل میں حکومت پر تعلیم اور خصوصی طور پر سائنس جیسے مضمون کو عام کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے اور وہ خود بھی تعلیمی اور سائنسی حوالے سے کردار ادا کریں گے تاکہ وہ حقیقی معنوں میں لوگوں کی مدد کرسکیں۔

وقار ذکا پر ٹی وی پروگرام کے ذریعے کالے جادو کی ترویج کرنے کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے—فوٹو: فیس بک
وقار ذکا پر ٹی وی پروگرام کے ذریعے کالے جادو کی ترویج کرنے کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے—فوٹو: فیس بک

تبصرے (1) بند ہیں

Malik May 29, 2019 05:43am
He is a criminal of society , he promoted the culture of stupidity

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024