• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ہراساں کیے جانے کو واویلا قرار دینے پر شازیہ مری کا کاشف عباسی کو کرارا جواب

شائع May 28, 2019 اپ ڈیٹ May 31, 2019
کسی کی جانب سے مرد یا خاتون کارڈ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، شازیہ مری—فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ
کسی کی جانب سے مرد یا خاتون کارڈ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، شازیہ مری—فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین (ر) جسٹس جاوید اقبال کی خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو اور ویڈیو کے معاملے پر پورے ملک میں بحث جاری ہے اور اپوزیشن نے اس معاملے کی تفتیش کرانے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

دوسری جانب نیب نے اس ویڈیو اور آڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے سازش قرار دیا تھا۔

یہ ویڈیو او آڈیو کلپ کچھ دن قبل نجی نیوز چینل ’نیوز ون‘ پر نشر کی گئی تھیں۔

ویڈیو اور آڈیو سامنے آنے کے بعد اس پر سوشل میڈیا سمیت قومی میڈیا پر بحث جاری ہے اور نجی نیوز چینل ’اے آر وائی نیوز‘ کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں بھی اسی حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اے آر وائی کے پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق گورنر سندھ محمد زبیر، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن اسمبلی عندلیب عباس شریک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب چیئرمین سے منسلک آڈیو جعلی اور جھوٹ پر مبنی ہے، ترجمان

پروگرام میں چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو اور آڈیو پر میزبان کاشف عباسی نے سوال کیا کہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن اب تک چیئرمین نیب کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور تحقیقات کرکے سامنے کیا لانے کی کوشش کی جا رہی ہے؟

میزبان کے سوال پر پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے جواب دیا کہ ویڈیوز اور آڈیوز سامنے آنے کا معاملہ انتہائی سنگین ہے اور ان کی تحقیقات ہونی چاہیے کیوں کہ اس میں ’ہراسمنٹ‘ جیسے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں جس پر میزبان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ’اس میں تو ہراسمنٹ نظر نہیں آ رہی‘ ان کا اصرار تھا کہ ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ سب کچھ باہمی رضامندی سے ہوا۔

جس پر شازیہ مری نے جواب دیا کہ مرد کے لیے کہنا بہت آسان ہوتا ہے کہ ہراسمنٹ نہیں ہوئی جس پر میزبان نے ایک بار پھر کہا کہ ان کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ویڈیوز کو دیکھنے اور آڈیوز کو سننے کے بعد یہ لگ نہیں رہا کہ خاتون کے ساتھ ہراسمنٹ ہوئی؟

کاشف عباسی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ خواتین کے لیے بڑا آسان ہوتا ہے اور وہ ہراسمنٹ ہراسمنٹ کا شور ڈال دیتی ہیں، یہاں تک کہ گڈ مارننگ کے میسیجز کو بھی ہراسمنٹ کہتی ہیں‘۔

میزبان کے جواب میں شازیہ مری نے ناگواری اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہراسمنٹ پر شور نہیں کرتیں، انہیں ہراساں کیا جاتا ہے تب ہی وہ آواز اٹھاتی ہیں۔

خاتون رکن اسمبلی نے کاشف عباسی کو کہا کہ میں آپ کو ایک حساس آدمی سمجھتی تھی۔

کاشف عباسی نے ایک بار پھر اصرار کیا کہ سامنےآنے والی ویڈیوز اور آڈیوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ سب کچھ باہمی رضامندی سے ہوا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ خواتین ہمیشہ ویمن کارڈ استعمال کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ(ن) کا چیئرمین نیب سے متعلق مبینہ آڈیو، ویڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ

جس پر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کسی کی جانب سے مرد یا خاتون کارڈ استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، جس پر کاشف عباسی نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے ویڈیوز اور آڈیوز کی گفتگو سنی ہے جس پر خاتون رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے گفتگو سنی ہے اور اس میں کی جانے والی باتوں کا فیصلہ ہم میں سے کوئی نہیں کر سکتا۔

ساتھ ہی انہوں نے مثال دی کہ اگر ان ہی ویڈیوز اور آڈیوز جیسا کوئی معاملہ ایک صحافی کرتا تو اسے ’اسٹنگ آپریشن‘ کا نام دیا جاتا جس پر میزبان کا کہنا تھا کہ ’اسٹنگ آپریشن‘ کسی خاتون کو پھنسانے کو نہیں کہا جاتا بلکہ کسی کو پیسوں کی آفر دینے کو کہا جاتا ہے۔

چالیس منٹ دورانیے کے اس پروگرام میں سامنے آنے والی ویڈیوز اور آڈیوز پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عندلیب عباس اور پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد زبیر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تبصرے (6) بند ہیں

Syed Muslim Raza Rizvi May 28, 2019 05:58pm
Kashif is making a false interpretation of sting operation. A sting operation is not just limited to offering money.
Hafeez May 28, 2019 06:50pm
Kashif is very right both were involved on mutual consent.
Muneeb Ali May 29, 2019 02:36am
i do agree with Kashif Abassi. Can a man do a sting operation to ascertain the character of any woman? How can one do a sting operation just to expose the character of a man? even most religiously upright people can go astray if are seduced. The pertinent question here is that either NAB chairman after the recording of incident entrapped in blackmailing or not? was he compromised? if yes then he is no more fit for the position. if no then morally he should resign himself from his position otherwise he can't be pressurised to do the same.
HonorBright May 29, 2019 08:52am
Good thing she hadn't been sure whether it's harassment or not; bad thing he was quite sure it wasn't harassment case...Let the thing be probed, what's the prb
asad May 29, 2019 10:24am
Kashif is very right
Malik May 29, 2019 10:51am
عورت کا قصور جو بھی ھو چیئرمین نیب کو اپنے عہدے کا وقار رکھنا چاھئے تھا- انھوں نے ثابت کیا ھے کہ وہ ایک غیر اصولی اور غیر اخلاقی کردار کے مالک ھیں جس سے نیب کی ساخ کو خطرہ ھے

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024