• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز جلد ہوگا، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی

شائع May 28, 2019 اپ ڈیٹ May 29, 2019
ایوی ایشن سیکٹر کی جانب سے تعاون بڑھانے کی اہم وجہ آذربائیجان جانے والے پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہے — فوٹو: اے پی پی
ایوی ایشن سیکٹر کی جانب سے تعاون بڑھانے کی اہم وجہ آذربائیجان جانے والے پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہے — فوٹو: اے پی پی

راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز جلد شروع ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے مذکورہ بیان اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ سے ملاقات کے دوران دیا۔

ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پرواز چلانے پر اتفاق ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان برادر ممالک ہیں اور ان کے تعلقات احترام اور بھروسے پر قائم ہیں۔

آذربائیجان کے وزیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ روابط بڑھانے پر یقین رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا 175 ممالک کو ای ویزا کی سہولت دینے کا اعلان

خیال رہے کہ 1993 میں دونوں ممالک کے درمیان ایئر سروسز کے معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کیا گیا تھا اور 2009 میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے تھے۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کو ایک ہفتے میں 7 پروازیں 1500 سیٹوں کے ساتھ لے جانے کی اجازت تھی اور اسی طرح ازل، سلک وے ویسٹ ( آذربائیجان) کے لیے بھی یہی طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اس وقت دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط موجود نہیں ہیں، فضائی روابط بنانے کے لیے ترکش ایئرلائنز کو استنبول سے لاہور /اسلام آباد باراستہ باکو کی اجازت دی گئی تاہم ترکش ایئرلائن کو مسافروں کی کم تعداد کا سامنا ہے۔

ایوی ایشن سیکٹر کی جانب سے تعاون بڑھانے کی اہم وجہ آذربائیجان جانے والے پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی نئی پالیسی جاری، 48 ممالک کو ویزا فری کردیا

چند سالوں میں پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے کاروبار اور سیاحت کے لیے آذربائیجان کا دورہ کیا۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ باکو اب پاکستانیوں کے لیے 'نیا دبئی' بن گیا ہے، یہ شہر سفری اخراجات اور رہائش کے معاملے میں سستا ہے اور پاکستانیوں کے لیے ایک تحفظ کا احساس پیش کرتا ہے جو اکثر ممالک خصوصا مغرب میں نہیں پایا جاتا۔

2018 میں تقریبا 25 ہزار پاکستانی سیاحوں نے آذربائیجان کا دورہ کیا، 2017 میں 17 ہزار 556 اور 2016 میں 38 ہزار سیاحوں نے آذربائیجان کا رخ کیا۔

جنوری 2017 میں آذربائیجان کی حکومت نے سیاحوں کے لیے آن لائن ویزے کی سہولت متعارف کروائی تھی، پاکستان میں بہت جلد مقبول ہوا تھا۔


یہ خبر 28 مئی 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024