• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یوم تکبیر: 28 مئی جوہری ہتھیاروں سے متعلق پاکستانی تاریخ کا اہم دن

شائع May 28, 2019
پاکستانی قوم آج یوم تکیبر منا رہی ہے — فائل فوٹو/ رائٹرز
پاکستانی قوم آج یوم تکیبر منا رہی ہے — فائل فوٹو/ رائٹرز

اسلام آباد: پاکستانی قوم آج (28 مئی) کو یوم تکیبر منا رہی ہے، 21 سال قبل اس دن پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔

پاکستان نے ہندوستان کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔

21 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو پاکستانی قوم 'یوم تکبیر' کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: یوم تکبیر: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 20 برس مکمل

دھماکوں کے بعد 1999 میں ہندوستان کے ساتھ پاکستان کی کارگل جنگ جاری تھی، جس کی وجہ سے یوم تکبیر بہت زیادہ جوش و خروش سے منایا گیا، مگر اکتوبر 1999 میں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا اور ملک میں جنرل پرویز مشرف کی فوجی حکومت آ گئی تھی، جس کے بعد یوم تکبیر اس جوش و جذبے سے نہیں منایا جا سکا۔

دوسری جانب بولٹن آف اٹامک سائنٹسٹ نامی ادارے نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد پڑوسی ملک ہندوستان کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

پاکستان اور ہندوستان، دونوں نے ہی پہلی مرتبہ 1998 میں 3، 3 ہفتوں کے وقفے سے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کیے تھے۔

2014 میں ایٹمی مواد کو لاحق خطرات کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کے حوالے سے انڈیکس میں پاکستان کا درجہ ہندوستان سے بھی بہتر تھا۔

2014 کے این ٹی آئی انڈیکس میں 9 ایٹمی مسلح قوتوں میں سے زیادہ تر کا درجہ وہی ہے، اس میں صرف ایک پوائنٹ کی کمی بیشی ہے جبکہ 2012 کے مقابلے میں پاکستان کے ایٹمی مواد کی سیکیورٹی کے حوالے سے 3 درجے بہتری آئی، جو کہ کسی بھی ایٹمی ملک کی بہتری میں سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم تکبیر: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 17سال مکمل

ہندوستان کا ایٹمی مواد کے قابل استعمال ہتھیاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے 25 ممالک میں سے 23 واں درجہ رہا ہے جبکہ چین کو انڈیکس میں 20 ویں درجہ پر رکھا گیا، پاکستان کا فہرست میں 22 واں نمبر تھا۔

پاکستان کے جوہری پروگرام کے خالق اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مطابق پاکستان کا جوہری پروگرام امریکا اور برطانیہ سے زیادہ محفوظ ہے۔

شہباز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد

علاوہ ازیں ‏‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‏28 مئی پاکستانیوں کے لیے شکر کا دن ہے۔

ایک جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ‏‎اللہ کا کرم ہے کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا بھی مسلم لیگ (ن) کے سر ہے۔

‏ان کا کہنا تھا کہ ‏‎ملکی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کی طرح دفاع وطن کے لیے بھی نواز شریف کی خدمات بے مثال ہیں۔

مزید پڑھیں: یوم تکبیر: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 19سال مکمل

انہوں نے تسلیم کیا کہ ‎ملک میں ایٹمی پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو تھے اور دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے میں ان کے کردار کی قوم معترف تھی اور رہے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‏‎جوہری پروگرام سے وابستہ سائنسدان اورمسلح افواج، پاکستان کا فخر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏‎آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی عزت و وقار، دفاع وسلامتی اور مفاد کے لیے ہم سب متحد ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024