• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

'جیئش جوردار' ایک گجراتی کی مزاحیہ کہانی

شائع May 28, 2019
'جیئش جوردار' میں رنویر سنگھ ایک گجراتی کا کردار نبھارہے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
'جیئش جوردار' میں رنویر سنگھ ایک گجراتی کا کردار نبھارہے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں، وہ ایک کے بعد ایک کامیاب فلم کا حصہ بن کر ہندی سینما انڈسٹری کے ٹاپ اداکاروں کی فہرست کا حصہ بن چکے ہیں۔

ابھی ان کی ایک فلم کا اعلان ہوتا نہیں کہ فلم ساز رنویر کو ایک اور نئی فلم میں کاسٹ کرنے کی آفر دے دیتے ہیں۔

رنویر سنگھ اس وقت اپنی فلم '83' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ اب ان کی ایک نئی فلم کا بھی اعلان ہوگیا۔

بولی وڈ کے بہترین اداکار نے ایک اور نئی فلم سائن کرلی جس کا نام 'جیئش جوردار' رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: رنویر سنگھ کی ’سمبا‘ 200 کروڑ کلب میں شامل

اس فلم کی ہدایات ایک نئے ڈائریکٹر دیویانگ ٹھکر دے رہے ہیں جنہوں نے اس فلم کی کہانی بھی تحریر کی، جبکہ فلم کی پروڈکشن یش راج پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے ہوگی۔

رنویر سنگھ اس فلم میں ایک گجراتی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

رنویر نے اس فلم کو سائن کرنے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نہایت منفرد اور دلچسپ انداز میں کیا۔

اداکار نے فلم کے ہدایت کار کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں یہ دونوں ایک دوسرے سے گجراتی میں بات کرتے نظر آئے۔

اس ویڈیو میں رنویر سنگھ دیویانگ کا انٹرویو لیتے نظر آئے، اس دوران اداکار نے ہدایت کار سے ان کا نام پوچھا، جبکہ یہ بھی سوال کیا کہ اس سے قبل وہ کسی فلم پر کام کرچکے ہیں؟ جس پر دیویانگ نے بتایا کہ یہ ان کی پہلی فلم ہے۔

رنویر نے ان سے یہ بھی سوال کیا کہ وہ فلم میں کام کرنے جارہے ہیں، تو کیا انہیں ان کی اداکاری پر بھروسہ ہے؟ جس پر دیویانگ نے ڈرتے ہوئے کہا کہ نہیں انہیں بھروسہ نہیں۔

اداکار نے اپنی ایک اور پوسٹ میں فلم کے اسکرپٹ کو بہترین قرار دیا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی اس نئی فلم کے حوالے سے رنویر سنگھ نے بتایا کہ 'یہ فلم سب کے لیے ہوگی، اس کا اسکرپٹ شاندار ہے، میں نے اسے پڑھتے ہی فلم میں کام کرنے کی فوراً حامی بھردی، اس کی کہانی مزاحیہ ہے اور اتنی مضبوط کہانی میں نے آج تک نہیں پڑھی'۔

اداکار نے مزید کہا کہ 'میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے بھارت کے بہترین فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے، آج میں جو کچھ بھی ہوں، اس کی وجہ وہی ٹیمز ہیں جنہوں نے میرے ساتھ کام کیا'۔

رنویر نے بتایا کہ ان کی یہ نئی فلم 'جیئش جوردار' '83' کے بعد ریلیز ہوگی۔

اداکار اس وقت کبیر خان کی فلم '83' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ بھارتی کرکٹر کپل دیو کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’زندگی میں اس وقت میرا سارا فوکس صرف اداکاری اور فلموں پر ہے‘

وہ بہت جلد کرن جوہر کی فلم 'تخت' کی شوٹنگ کا بھی آغاز کریں گے جس میں انیل کپور، کرینہ کپور، جھانوی کپور، عالیہ بھٹ، وکی کوشل اور بھومی پڈنیکر کام کرتی نظر آئیں گی۔

فلم '83' اگلے سال 2020 میں ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ کی گزشتہ سال اور رواں سال سامنے آنے والی تمام فلمیں 'پدماوت'، 'سمبا' اور 'گلی بوائے' باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024