• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

زاہد احمد کیرئیر کا منفرد ترین کردار کرنے پر مطمئن

شائع May 27, 2019 اپ ڈیٹ May 28, 2019
زاہد احمد — اسکرین شاٹ
زاہد احمد — اسکرین شاٹ

زاہد احمد معروف اداکار ہیں مگر نئے ڈرامے عشق زہے نصیب میں ان کو پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہے۔

ہم ٹی وی نے اس ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں زاہد احمد خود کو یمنیٰ زیدی جیسا سمجھتے اور دیکھتے ہیں۔

زاہد احمد اس ڈرامے میں ایک ایسے شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جو اسپلٹ پرسنٹلٹی ڈس آرڈر (ایک شخصیت میں کئی شخصیات کی موجودگی) کا شکار ہے۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے زاہد احمد نے کہا 'میں ڈرامے کی کہانی کے بارے میں تو زیادہ نہیں بتاسکتا، بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر انسان کو محبت کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ اس کا حق ہوتا ہے، مگر جب معاشرہ بنیادی حقوق دینے سے انکار کردیتا ہے، تو آپ کچھ ایسا بن جاتے ہیں، جس سے ڈر لگتا ہے'۔

مومل پروڈکشنز کے اس ڈرامے کو ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے جبکہ فاروق رند نے ہدایات دی ہیں۔

زاہد احمد کا کہنا تھا 'فاروق رند ہماری انڈسٹری کے بہترین ڈائریکٹر ہیں اور یہ میرا ان کے ساتھ چوتھا ڈرامہ ہے اور ہر بار کا تجربہ پہلے سے بہتر ثابت ہوا، میرے خیال میں وہ بھی میرے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں'۔

اس ڈرامے میں زاہد احمد اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ سونیا حسین اور سمیع خان بھی موجود ہیں۔

اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے زاہد احمد کا کہنا تھا ' میں ہمیں چیلنجنگ کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، اور یہ ایک اچھا چیلنج تھا، اس طرح کے موضوعات پر لوگ بات نہیں کرتے مگر کچھ بہادر افراد جب اکھٹے ہوتے ہیں تو کچھ بھی بدل دیتے ہیں اور ایسا ہی ہم نے کیا ہے'۔

ان کا کہنا تھا 'اب یہ ناظرین پر ہے کہ ان کو کتنا پسند آتا ہے، میں زیادہ توقعات تو نہیں رکھتا مگر مجھے امید ہے کہ لوگ اس حقیقت کو سراہیں گے ہم نے ایک مسٹری تھرلر کو اسکرینز پر لانے کے لیے جرات مندانہ اقدام کیا ہے'۔

عشق زہے نصیب عید الفطر کے بعد نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024