• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

'بی ٹی ایس ہماری محبت' : پاکستان میں اس قدر مقبول کیوں؟

شائع May 27, 2019
بی ٹی ایس جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 7 نوجوانوں کا بینڈ ہے —فوٹو/ شٹراسٹاک
بی ٹی ایس جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 7 نوجوانوں کا بینڈ ہے —فوٹو/ شٹراسٹاک

جنوبی کوریا کا میوزیکل بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کچھ ہی وقت میں دنیا بھر میں نہایت مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

اس میوزیکل بینڈ میں 7 نوجوان شامل ہیں، جو اپنی آواز کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

یہ کورین میوزیکل بینڈ پاکستان میں بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے جبکہ یہاں وقت کے ساتھ ساتھ اس بینڈ کے مداحوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

ان ہی متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی ٹی ایس بینڈ کے لیے پاکستان میں ایک ٹرینڈ BTSOurMuhabbat# سامنے آیا جبکہ تیزی سے مقبول بھی ہونے لگا۔

اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرکے پاکستانی صارفین اس بینڈ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

تاہم اس ہیش ٹیگ کا آغاز اچانک ہوا کیسے؟

دراصل اس کورین بینڈ نے برازیل میں ایک کنسرٹ کے دوران اپنے گانے 'لو یوور سیلف' (یعنی خود سے محبت کریں) پر پرفارم کیا، جس میں اسکرین پر متعدد زبانوں میں 'Love' (یعنی محبت) لکھا گیا۔

اس دوران اسکرین پر اردو زبان میں اس بینڈ نے Love کو اردو میں محبت اور عشق لکھا۔

اس کنسرٹ کی ویڈیوز کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پاکستانی عوام بی ٹی ایس سے بےحد متاثر ہوئی۔

جس کے بعد ٹوئٹر پر اس بینڈ کے چند مداحوں نے BTSOurMuhabbat# کے ٹرینڈ کا آغاز کردیا۔

ایمی نامی صارف نے اس کنسرٹ کے دوران کا ایک اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا، جس کے بعد انہوں نے لکھا کہ یہ بینڈ جانتا ہے کہ پاکستان میں اس کے مداح موجود ہیں۔

جس کے بعد انہوں نے اس ٹرینڈ کی مدد سے اس بینڈ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ایمی کے بعد کئی صارفین نے بھی اس ہیش ٹیگ کا استعمال کیا، جبکہ اسے پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز شامل کروا دیا۔

پاکستانی صارفین نے اردو کو اپنے گانے کا حصہ بنانے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بی ٹی ایس کا شکریہ ادا کیا۔

بی ٹی ایس اپنے مداحوں کو آرمی (فوج) کا نام دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں موجود مداحوں نے خود کو اس بینڈ کا سپاہی قرار دیا۔

کئی مداحوں نے اس بینڈ کی گلوکاری اور انداز کو بھی سراہا۔

جبکہ کچھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بینڈ نے ہی لوگوں کو خود سے محبت کرنے کی اہمیت بتائی۔

چند صارفین نے بی ٹی ایس کے پاکستان آنے اور ان کے یہاں ایک کنسرٹ منعقد ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بی ٹی ایس (beyond the scene) بینڈ صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں مقبول ہے۔

یہ بینڈ کوریا کے شہر سیول سے تعلق رکھنے والے 7 نوجوانوں نے 2013 میں بنایا۔

پہلے اس بینڈ کا نام 'بینگٹین بوائز' رکھا گیا تھا، جس کے بعد 2017 میں اس کا نام تبدیل کرکے بی ٹی ایس (beyond the scene) رکھ دیا گیا۔

اس بینڈ نے ہپ ہاپ میوزک سے آغاز کیا تاہم اب کئی انداز کی موسیقی میں یہ اپنے گانے ریلیز کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال اس بینڈ کے نوجوانوں کو ایشیا کے سب سے زیادہ پرکشش مرد ہونے کا اعزاز ملا تھا۔

اس بینڈ میں جنگ کک، پارک جیمن، وی، سوگا، جن، آرایم، اور جنگ ہوسیوک نامی نوجوان موسیقار شامل ہیں۔

تبصرے (8) بند ہیں

Fariha May 27, 2019 02:56pm
Thank you so much dawn news for posting a artical about BTS❤️❤️Thank you for noticiny our Hardwork❤️BTS has also broken the record of youtube for most Watchable Music video in 24 hours with 78 milliom views❤️❤️thank you for mentioning our boys called BTS in your artical We ARMYS hope you will more post about BTS & also show the news related to BTS❤️❤️❤️
Sana Moazzam May 27, 2019 05:49pm
Thankyou for writing this lovely article..
Bts May 27, 2019 08:27pm
Thank you so much for an amazing informative article about our boys
Faiza Aamir May 27, 2019 09:42pm
Thanks for admiring us as BTS Army. Thanks for tour appreciation
sheza May 27, 2019 11:45pm
ھم بی ٹی ایس کے فین، آرمی، آپ کے بہت شکرگزار ہیں کہ آپ نے اتنے اچھے سے بی ٹی ایس کا پاکستانیوں کے سامنے تعارف کیا۔
sheza May 27, 2019 11:45pm
ھم بی ٹی ایس کے فین، آرمی، آپ کے بہت شکرگزار ہیں کہ آپ نے اتنے اچھے سے بی ٹی ایس کا پاکستانیوں کے سامنے تعارف کیا۔
Sharmeen May 28, 2019 02:54pm
OMG THANK YOU SO MUCH FOR THIS AND THE PART THAT TAEHYUNG WON THE MOST HANDSOME IN ASIAS AWARD TOO!!!!!
Sharmeen May 28, 2019 02:55pm
THANK YOU FOR THIS!

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024