• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

بھارت: بی جے پی کی نومنتخب امیدوار سمرتی ایرانی کے قریبی ساتھی قتل

شائع May 26, 2019
سریندر سنگھ سمرتی ایرانی کے ساتھ کام کرتے تھے۔
— فائل فوٹو/ڈی این اے انڈیا
سریندر سنگھ سمرتی ایرانی کے ساتھ کام کرتے تھے۔ — فائل فوٹو/ڈی این اے انڈیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کامیاب امیدوار سمرتی ایرانی کے قریبی ساتھی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

سریندر سنگھ سابق ٹی وی اداکارہ اور نریندر مودی کی کابینہ کا حصہ رہنے والی سمرتی ایرانی کے قریبی ساتھی تھے۔

سمرتی ایرانی نے اتر پردیش کا وہ حلقے جہاں سے راہول گاندھی کے اہلخانہ گزشتہ 4 دہائیوں سے منتخب ہورہے تھے، پر بی جے پی کے ٹکٹ پر امیدوار بن کر سامنے آئی تھیں اور انہوں نے اس نشست پر راہول گاندھی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت پر بھارت میں جشن

سریندر سنگھ سمرتی ایرانی کے ساتھ کام کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سریندر سنگھ اپنے گھر کے بر آمدے میں سو رہے تھے جب انہیں کسی نامعلوم شخص نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد تحقیقات کے لیے 7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم فی الوقت حملہ آوروں کے مقصد کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی انتخابات جیتنے اور ہارنے والے فنکار

اس معاملے پر بی جے پی کے ترجمان کی جانب سے رائے جاننے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے فی الحال اپنی رائے دینے سے انکار کیا۔

سمرتی ایرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے سریندر سنگھ کو سلام پیش کیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے 17ویں انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت بی جے پی واضح برتری کے ساتھ لگاتار دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کی۔

بی جے پی نے مجموعی طور پر 300 سے زائد نشستیں حاصل کرلی ہیں اور وہ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024