• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

امریکی پابندی کے بعد کن کن کمپنیوں نے ہواوے سے تعلقات ختم کردیے؟

شائع May 26, 2019
اب تک متعدد کمپنیاں ہواوے سے تعلق ختم کرچکی ہیں — اے ایف پی فوٹو
اب تک متعدد کمپنیاں ہواوے سے تعلق ختم کرچکی ہیں — اے ایف پی فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سیکیورٹی کو جواز بناکر ہواوے کو بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد سے چینی کمپنی کو سنگین ترین بحران کا سامنا ہے۔

فی الحال تو اس کمپنی کو امریکی محکمہ تجارت نے عارضی طور پر 3 ماہ کے لیے امریکی پرزہ جات اور سافٹ وئیر کی خریدار سمیت دیگر امریکی کمپنیوں سے کاروبار کی اجازت دی ہے، مگر اس پابندی کا اطلاق مختلف شعبوں میں ہورہا ہے۔

اس پابندی میں کے نتائج کافی زیادہ ہوں گے کیونکہ متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے اب تک ہواوے سے اپنے تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔

درج ذیل میں ان کمپنیوں کی فہرست ہے جنہوں نے ہواوے سے اب تک اپنے تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔

گوگل

گوگل نے ہواوے کے ساتھ اپنا کاروبار معطل کرنے کا اعلان 19 مئی کو کیا تھا جس کے تحت ہواوے اور آنر فونز کے لیے اینڈرائیڈ لائسنس کو منسوخ کردیا گیا، تاہم امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے 3 ماہ کے عارضی ریلیف کے بعد گوگل نے بھی مزید 90 دن کے لیے اینڈرائیڈ لائسنس کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا، جس کے دوران صارفین کو اپ ڈیٹس اور سیکیورٹی ریلیزز ملتی رہیں گی، گوگل کے مطابق اس وقت کام کررہے ہواوے فونز کے لیے گوگلے پلے اسٹور اور پلے سروسز برقرار رہیں گی مگر مستقبل کے حوالے سے فی الحال کچھ واضح نہیں کہا جاسکتا۔ گوگل کے اعلان پر ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم رواں سال کے آخر تک لانے کا اعلان کیا۔

اے آر ایم ہولڈنگز

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اس چپ ڈیزائنر کمپنی نے ہواوے کے ساتھ تمام معاہدے اور سپورٹ امریکی پابندی کے بعد ختم کردیئے۔ اس کمپنی کی جانب سے جاری میمو کے مطابق یہ کمپنی امریکی ساختہ ٹیکنالوجی موبائل چپ سیٹس اور پراسیسرز کے لیے کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ امریکی حکومت کی پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کررہی ہے، یہ فیصلہ ہواوے کے کیرین پراسیسرز کے لیے بری خبر ہے کیونکہ وہ اے آر ایم ڈیزائن پر ہی تیار ہورہے ہیں۔

مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ نے امریکا میں اپنے آن لائن اسٹور سے ہواوے لیپ ٹاپس کو ہٹا دیا تاکہ امریکی پابندی کے حکم پر عملدرآمد کرسکے، مائیکرو سافٹ کی جانب سے مستقبل قریب میں ہواوے کے لیے ونڈوز لائسنس کو بھی منسوخ کیے جانے کا امکان ہے تاہم ابھی تک امریکی کمپنی نے اس حوالے سے کوئی واضح موقف بیان نہیں کیا۔

لیومینٹم ہولڈنگز

فیس آئی ڈی پارٹس سپلائر کمپنی نے گزشتہ ہفتے گوگل کے بعد ہواوے سے اپنے کاروباری تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پیناسونک

جاپانی کمپنی پیناسونک نے بھی ہواوے سے اپنے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا، برطانوی روزنامے گارڈین کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مطابق کا کہنا تھا 'ہم ہواوے اور اس کی 68 گروپ کمپیوں سے تمام کاروباری ٹرانزیکشنز روک رہے ہیں، جس کی وجہ امریکی حکومتی پابندی ہے'۔

انٹیل، کوالکوم، براڈکوم، Xilinx

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ان چاروں کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ اگلے نوٹس تک ہواوے کو کچھ بھی فراہم نہ کیا جائے۔

وائی فائی الائنس اور ایس ڈی ایسوسی ایشن سے معطلی

ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ہواوے کو وائی فائی الائنس سے بھی معطل کردیا گیا، یہ وہ گروپ ہے جو تمام وائرلیس ٹیکنالوجی کے معیار طے کرتا ہے جبکہ ایس ڈی ایسوسی ایشن ایس ڈی کارڈز کے اسٹینڈرڈ طے کرنے والا گروپ ہے اور اس نے بھی چینی کمپنی کو معطل کیا ہے، اور اس معطلی کا مطلب ہے کہ یہ اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ایس ڈی کارڈ یا مائیکرو ایس ڈی کارڈ آنے والے کسی ڈیوائس میں استعمال نہیں کرسکے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Abdul R Jumani May 27, 2019 08:42am
Only unity among different religious believers can make the country and its society very powerful.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024