• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک کی جانب سے آئندہ سال تک ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع May 25, 2019
ڈیجیٹل کرنسی کو 2020 کے آغاز میں ہی متعارف کرایا جائے گا—فوٹو: نیوز بی ٹی سی
ڈیجیٹل کرنسی کو 2020 کے آغاز میں ہی متعارف کرایا جائے گا—فوٹو: نیوز بی ٹی سی

رواں برس 4 مئی کو خبر سامنے آئی تھی کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ بٹ کوائن کی طرح ڈیجیٹل کرنسی بنانے میں مصروف عمل ہے۔

اطلاعات تھیں کہ فیس بک نے ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے والی چند کمپنیوں کی خدمات حاصل کی ہیں اور ان کے ساتھ وہ ابتدائی تجربات پر کام کر رہا ہے۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ فیس بک ڈیجیٹل کرنسی کو آئندہ سال تک متعارف کرائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق فیس بک اور بینک آف انگلینڈ کے درمیان ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرائے جانے سے متعلق مذاکرات ہوئے ہیں اور اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال تک اس کرنسی کو متعارف کرایا جائے گا۔

یہ کرنسی بٹ کوائن کی طرح کی ہوگی—فائل فوٹو: جی آر سی انسٹی ٹیوٹ
یہ کرنسی بٹ کوائن کی طرح کی ہوگی—فائل فوٹو: جی آر سی انسٹی ٹیوٹ

فیس بک کی اس ڈیجیٹل کرنسی کو ’گلوبل کوائن‘ کا نام دیا جائے گا جسے عالمی سطح پر کاروبار کے لیے قابل قبول کرنسیوں کے عوض خریدا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے میں مصروف

منصوبے کے تحت گلوبل کوائن کو خریدنے والے افراد دنیا کے کئی ممالک سے آن لائن خریداری یا پھر کہیں بھی پیسوں کی منتقلی کر سکیں گے اور صارفین کو کوئی اضافی معلومات بھی فراہم نہیں کرنا پڑے گی۔

فیس بک کی اس ڈیجیٹل کرنسی کو ابتدائی طور پر 2020 تک چند ممالک میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر اسے برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فیس بک اس ڈیجیٹل کرنسی کی خرید و فروخت کی سہولت اپنی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اور سوشل شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی فراہم کرے گا۔

بٹ کوائن کو سب سے مہنگی ڈیجیٹل کرنسی سمجھا جاتا ہے—فوٹو: دی ٹربیون
بٹ کوائن کو سب سے مہنگی ڈیجیٹل کرنسی سمجھا جاتا ہے—فوٹو: دی ٹربیون

ساتھ ہی فیس بک کی جانب سے پیسوں کی منتقلی کا فیچر بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کے لیے فیس بک ویسٹرن یونین جیسی منی ٹرانسفر کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک کی یہ ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی طرح کی ہوگی۔

مزید پڑھیں: فیس بک واٹس ایپ کے لیے ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے میں مصروف

میں اس وقت بھی بٹ کوائن، ایلٹوکوائن، لائٹ کوائن، ایتھریم، بنانس کوائن اور ای او ایس سمیت دیگر ناموں سے ڈیجیٹل کرنسیاں موجود ہیں۔

یہ کرنسیاں نوٹوں کی طرح حقیقی شکل نہیں رکھتیں بلکہ انہیں انٹرنیٹ، کمپیوٹر و موبائل آلات کے ذریعے خریدا اور فروخت کیا جا سکتا ہے۔

انہیں ورچوئل اور سائبر کرنسیاں بھی کہا جاتا ہے اور یہ عام کرنسی کے مقابلے انتہائی مہنگی ہوتی ہیں۔

ڈیجیٹیل کرنسی کے ایک کوائن یعنی ایک عدد سکے کی قیمت عام طور پر ایک لاکھ روپے سے زائد ہوتی ہے اور ان سکوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25 لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔

دنیا کے چند ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ایسی کرنسیوں کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں، تاہم پاکستان سمیت کئی ممالک میں ان کرنسیوں کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔

تاہم پھر بھی کئی کمپنیاں ایسی ڈیجیٹل کرنسیوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک بھی ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری میں مصروف ہے۔

گلوبل کوائن کے ذریعے صارف کئی ممالک سے خریداری کر سکیں گے—فوٹو: ڈیلی ہنٹ
گلوبل کوائن کے ذریعے صارف کئی ممالک سے خریداری کر سکیں گے—فوٹو: ڈیلی ہنٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024