• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت: کوچنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 19 طلبہ ہلاک

شائع May 24, 2019 اپ ڈیٹ May 25, 2019
متعدد طلبا نے بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر اپنی جانیں بچائیں—فوٹو: اے ایف پی
متعدد طلبا نے بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر اپنی جانیں بچائیں—فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ریاست گجرات کے علاقے سورت میں کوچنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 16 طالبات سمیت 19 طلبہ ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سورت پولیس کے کمشنر ستیش کمار مشرا نے بتایا کہ ’کوچنگ سینٹر کی چوتھی منزل پر آگ بھڑک اٹھی اور چند کمحوں میں پوری منزل پر پھیل گئی‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا ایئر شو: پارکنگ میں کھڑی 300 گاڑیاں خاکستر

انہوں نے بتایا کہ طلبہ نے بلڈنگ کی چوتھی اور تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچانے کی کوشش کی، تاہم اس میں متعدد زخمی بھی ہوئے‘۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت سے آگ کے خوفناک شعلے بلند ہو رہے ہیں، جبکہ تقریباً 10 طالبہ و طالبات نے بلڈنگ سے چھلانگ لگائی اور کئی دیگر دیوار سے لٹکے ہوئے تھے۔

واقعے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا اور گجرات کے حکام سے زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: پیرس کی عمارت میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک

دوسری جانب گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے ہلاک شدگان کے لواحقین کے لیے فی کس 4 لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’سورت میں لگنے والی آگ کے نقصان سے دلبرداشتہ ہوں تاہم میری نیک تمنائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں اور دعا ہے کہ زخمی جلد صحتیاب ہوجائیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کے لیے امن ہی بہتر راستہ ہے‘

ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کے ریاستی وزیر نے کہا کہ کوچنگ سینٹر میں فائر سیفٹی کے اقدامات ناقص تھے تاہم واقعے کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024