• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نیب چیئرمین سے منسلک آڈیو جعلی اور جھوٹ پر مبنی ہے، ترجمان

شائع May 24, 2019
احتساب ادارے کے مطابق یہ سب ایک بلیک میلر گروہ کا پروپیگنڈا ہے — فائل فوٹو/اے پی پی
احتساب ادارے کے مطابق یہ سب ایک بلیک میلر گروہ کا پروپیگنڈا ہے — فائل فوٹو/اے پی پی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے نجی چینل کی جانب سے چلائی جانے والی آڈیو کلپ کی چیئرمین جاوید اقبال سے تعلق کی تردید کرتے ہوئے اسے 'بے بنیاد، جعلی اور جھوٹ پر مبنی' قرار دیا ہے۔

بیورو نے جن فوٹیج اور آڈیو کلپس کا حوالہ دیا اسے پہلی مرتبہ چینل 'نیوز ون' پر چلایا گیا جس میں ایک شخص اور خاتون کے درمیان گفتگو تھی اور اس میں چند مقامات پر نازیبا جملے بھی سنائی دیئے گئے۔

مزید پڑھیں: 'چیئرمین نیب کے انٹرویو کا مقصد اگر سیاست کو بدنام کرنا تھا تو وہ پورا ہوگیا'

ٹی وی چینل نے اس کلپ میں مرد کی آواز کو نیب چیئرمین کی آواز بتائی، تاہم نیب نے الزامات کی تردید کی اور اسے 'بلیک میلر گروہ کا پروپیگنڈا' قرار دیا۔

بیورو کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 'ان آڈیو کلپس کا مقصد نیب اور اس کے چیئرمین کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے'۔

ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ 'نیوز ادارے نے بھی اس کے جعلی ہونے اور حقائق کے منافی ہونے کا اعتراف کیا ہے اور انہوں نے نیب چیئرمین سے دل آزاری کے لیے معافی مانگی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زردرای کا چیئرمین نیب کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

بیان میں کہا گیا کہ نیب نے اس بلیک میلر گروہ کے ناصرف 2 افراد کو گرفتار کیا ہے بلکہ ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مشتبہ گروہ ملک بھر میں بلیک میلنگ، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتیوں کے 42 مقدمات میں نامزد ہے۔

نیب نے نشاندہی کی کہ مذکورہ گروہ کا سرغنہ فاروق ہے جو اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024