• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سیکولرازم کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، مودی

شائع May 23, 2019
اپنی پارٹی کی شاندار کامیابی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مودی—فائل فوٹو: اے پی
اپنی پارٹی کی شاندار کامیابی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مودی—فائل فوٹو: اے پی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارتی انتخابات میں مقابلہ سیاسیتدانوں میں نہیں بلکہ بھارتی جنتا (عوام) کے مابین ہوتا ہے اور انتخابی امیدوار سیکولرازم کا لبادہ اوڑھ کر لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مرکزی دفتر پر حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے اپنی پارٹی کی شاندار کامیابی پر سب کو مبارکباد دی اور انتہائی گرم موسم میں ووٹ ڈالنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس نے شکست تسلیم کرلی، مودی کو کامیابی پر مبارکباد

نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے بعد سے متعدد مرتبہ انتخابات ہوچکے ہیں لیکن اس مرتبہ انتخابات میں سب سے زہادہ ووٹنگ ہوئی اور درجہ حرارت 42 ڈگری تک رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پارٹی کی شاندار کارکردگی کے بعد بھارت کے سیاسی پنڈتوں کو اپنی 20وی صدی کی سوچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے‘۔

نریندرمودی نے کہا کہ ’یہ 21 وی صدی کا بھارت ہے‘۔

سیاسی حریف کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ انتخابی امیدوار ’سیکولرازم کا لبادہ اوڑھ کر لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

مزیدپڑھیں: نریندر مودی کی جیت پر عالمی رہنماؤں کی مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار

انہوں نے زور دیا کہ ’مجھ سے غلطیاں سرزد ہوئی ہوں گی لیکن کبھی بدنیتی پر مشتمل عمل نہیں کیا‘۔

نریندر مودی نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھارت کو مزید آگے لے جائیں گے اور ’یہ وقت ہے آگے دیکھنے کا اور ہمارے سیاسی حریفوں کو ساتھ ملا کر آگے بڑھنے کا‘۔

خیال رہے کہ بھارت میں انتخابات کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم غیرسرکاری نتائج کے مطابق نریندر مودی کی قوم پرست جماعت بی جے پی کو کانگریس سمیت دیگر جماعتوں کے مقابلے میں واضح کامیابی حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024