• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

الہ دین میں 'جنی' بننے کے لیے ول سمتھ خوف زدہ کیوں تھے؟

شائع May 23, 2019
فلم 24 مئی کو ریلیز ہورہی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 24 مئی کو ریلیز ہورہی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

امریکی کمپنی ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم ’الہ دین‘ کے ریمیک کا انتظار مداح طویل عرصے سے کررہے ہیں جس کی ایک وجہ اس میں موجود کردار جنی کا ہے جو الہ دین کی لائیو ایکشن ریمیک میں امریکی اداکارہ ول سمتھ نبھا رہے ہیں۔

ول سمتھ اس کارٹون فلم کے لائیو ایکشن ریمیک میں نیلے رنگ کے جنی کا کردار پیش کررہے ہیں جن کے انداز کو فلم کے ٹریلر کے سامنے آنے کے بعد بےحد سراہا گیا تھا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ول سمتھ کا ایک انٹرویو میں اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ شروعات میں جنی کا کردار ادا کرنے پر کافی پریشان تھے اور اس آفر سے انکار کرنے کا بھی سوچ رہے تھے۔

یاد رہے کہ 1992 میں ریلیز ہوئی کارٹون فلم الہ دین میں جنی کے کردار کو اداکارہ روبن ولیمز نے اپنی آواز دی تھی، جس کے بعد سے یہ کردار ان سے ہی منصوب ہوگیا اور 25 سالوں بعد بھی روبن ولیمز کی اس شاندار پرفارمنس کو سراہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’الہ دین‘ کے نئے ٹیزر میں جنی کے کردار کی دھوم

ول سمتھ ڈزنی کی اس لائیو ایکشن ریمیک میں جنی کا کردار ادا کرنے کے لیے اس لیے ہی پریشان تھے کیوں کہ روبن ولیمز نے اس کردار کو اتنا باخوبی ادا کیا کہ اس میں مزید بہترین کی گنجائش نہیں، تاہم اس کردار کو نبھانے کا ان کا تجربہ بےحد اچھا ثابت ہوا۔

50 سالہ ول سمتھ کا کہنا تھا کہ 'روبن ولیمز نے جو اس کردار میں کیا، وہ اتنا شاندار تھا کہ اس میں مزید بہتری آ ہی نہیں سکتی، اس لیئے مجھے ڈر لگ رہا تھا، لیکن پھر مجھے اس کا میوزک اتنا پسند آیا کہ میرے اندر کے بچے نے مجھے فلم میں کام کرنے کے لیے آمادہ کرلیا'۔

خیال رہے کہ فلم میں الہ دین کا مرکزی کردار کینیڈین اداکار مینا مسعود ادا کریں گے، برطانوی اداکارہ ناومی سکاٹ فلم میں 'جاسمین' بنیں گی۔

فلم الہ دین کی ہدایات گائے ریچی دے رہے ہیں، جسے رواں سال 24 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024