• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں تقریباً 50 فیصد کمی

شائع May 22, 2019
جولائی سے اپریل کے عرصے میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری 72 فیصد کمی کے ساتھ 42 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئی — فائل فوٹو/اے ایف پی
جولائی سے اپریل کے عرصے میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری 72 فیصد کمی کے ساتھ 42 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئی — فائل فوٹو/اے ایف پی

حکومت کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج طے ہونے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 48 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر ایک ارب 37 کروڑ 60 لاکھ ہوگئی۔

رواں برس مارچ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 17 کروڑ 75 لاکھ ڈالر سے 42 فیصد کمی کے ساتھ اپریل میں 10کروڑ 18 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

اپریل میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 55.2 فیصد کمی آئی اپریل 2018 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 22 کروڑ 75 لاکھ ڈالر تھی۔

مزید پڑھیں: ریونیو میں عدم اضافہ، مالی خسارہ 5 فیصد، معیشت شدید مشکلات کا شکار

ملک کے بڑے سرمایہ کار چین کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری میں قرضوں میں جولائی سے اپریل کے عرصے میں 72 فیصد کمی کے ساتھ 42 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئی جو گزشتہ مالی سال میں ایک ارب 73 کروڑ 10 لاکھ تھی۔

تاہم معیشت میں سست روی اور روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی کی وجہ سے برطانیہ 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور امریکا 7 کروڑ 60لاکھ کی سرمایہ کاری بھی روک دی۔

دوسری جانب نیدر لینڈز سے کی جانے والی سرمایہ کاری 8 کروڑ 65 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 6 کروڑ 75 لاکھ ہوگئی۔

مالی سال 19-2018 میں شعبہ کی بنیاد پر جولائی تا اپریل 38 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جس میں تیل اور گیس کی دریافت میں28 کروڑ 73 لاکھ ڈالر، فنانشل کاروبار میں 25 کروڑ 66 لاکھ اور الیکٹریکل مشینری میں 28 کروڑ 73 لاکھ ڈالر صرف ہوئے۔

ماہانہ بنیادوں پر فنانشل کاروبار میں 2کروڑ 21 لاکھ ڈالر اور پاور سیکٹر میں ایک کروڑ 98 لاکھ ڈالر کے قرضے دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر ایک ہفتے میں 9 روپے مہنگا ہوکر 154 کا ہوگیا

غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی حکومت کے لیےایک نئی مشکل ہے کیونکہ بیرون ملک سے سرمایہ کاری کی وجہ سے ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس اضافے میں مدد ملتی ہے جو برآمدات میں کمی کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے۔

ادائیگیوں کے بحران سے بچاؤ کے لیے حکومت نے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کے لیے رسائی حاصل کی تھی

پورٹ فولیو سرمایہ کاری کے 99 کروڑ 6 لاکھ ڈالر قرضے ادا کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران 2 ارب 45 کروڑ ڈالر کے قرضوں سے سرمایہ کاری کی گئی تھی۔


یہ خبر 22 مئی 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024