• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

امریکا،ایران تنازع: شاہ محمود قریشی کی اپنے چینی، روسی ہم منصب سے ملاقات متوقع

شائع May 22, 2019
پاکستانی سفیر اور کرغزستان کے اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پر وزیرخارجہ کا استقبال کیا—فائل فوٹو:ـ بشکریہ ٹوئٹر
پاکستانی سفیر اور کرغزستان کے اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پر وزیرخارجہ کا استقبال کیا—فائل فوٹو:ـ بشکریہ ٹوئٹر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے جہاں ان کی ملاقات اپنے چینی اور روسی ہم منصب سے متوقع ہے۔

ریڈیو پاکستان پر شائع رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا کی کونسل کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ نے قیمتی سعودی تحائف رکھنے سے معذرت کرلی

کرغزستان کے لیے روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دورے میں چین اور روس کے وزرا خارجہ سے دوطرفہ تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے مابین کشدیدگی کے باعث خطے میں بے چینی پر تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا کی کونسل میں مذکورہ مسئلہ زیربحث آئےگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکا اور ایران کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ سے متعلق پانچ رکنی کونسل کے 2 وزرا خارجہ سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’کونسل میں 8 ممالک کے وزراخارجہ شرکت کریں گے جہاں انہیں متخلف علاقائی صورتحال پر اظہار خیال کا موقع ملے گا‘۔

پاکستانی سفیر اور کرغزستان کے اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پر وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔

مزیدپڑھیں: ریڈار چل رہے ہوتے تو نریندر مودی سوچیں، کیا ہوتا؟ وزیر خارجہ

خیال رہے کہ وزرا خارجہ کی کونسل اجلاس اہم دستاویزات کی منظوری دی جائے گی جسے بعد میں سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس میں توثیق کے لیے پیش کی جائے گی۔

سربراہان مملکت کی کونسل کا اجلاس آئندہ ماہ بشکیک میں ہی ہوگا۔

جہاں وزیرخارجہ اجلاس کی ابتدائی نشست سے خطاب کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024