• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاک سوزوکی کا آلٹو 660 سی سی کی فروخت کی تاریخ کا اعلان

شائع May 21, 2019
نئی سوزوکی آلٹو — فوٹو بشکریہ پاک سوزوکی فیس بک پیج
نئی سوزوکی آلٹو — فوٹو بشکریہ پاک سوزوکی فیس بک پیج

پاک سوزوکی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ 660 سی سی انجن سے لیس مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑی آلٹو کو رواں سال اپریل میں متعارف کرایا تھا۔

اب پاک سوزوکی نے اس کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

اس گاڑی کو سب سے پہلے کراچی میں ہونے والے پاکستان آٹو شو کے دوران پیش کیا گیا تھا۔

پاک سوزوکی کے آفیشل فیس بک پیج میں ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ آلٹو 660 سی سی کو 15 سے 16جون تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کا عنیہ کاﺅنٹ ڈاﺅن میٹر سے ملتا ہے مگر اس میں کسی تاریخ کا ذکر نہیں۔

آلٹو 660 سی سی کو 3 مختلف ورژن میں پیش کیا جائے گا یعنی آلٹو وی ایک (اے سی کے بغیر)، آلٹو وی ایکس آر (اے سی کے ساتھ) اور آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس (اے سی اور آٹو میٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ)۔

کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کی قیمت کا اعلان تو نہیں کیا مگر مارکیٹ ڈیلرز کے خیال میں اس کی قیمت 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔

اس گاڑی کی بکنگ کمپنی کی جانب سے اپریل میں 5 لاکھ روپے میں کی جارہی تھی۔

خیال رہے کہ اس نئی گاڑی کو سوزوکی مہران کے متبادل کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔

پاک سوزوکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایندھن میں بچت دینے کے ساتھ ماڈرن ڈیزائن والی گاڑی ہے جس کے ساتھ کمپنی 3 سالہ وارنٹی دے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024