• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’ڈالر کا بائیکاٹ کرو‘، سوشل میڈیا پر نئی مہم

شائع May 21, 2019
پاکستان  میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ سامنے آگیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ سامنے آگیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ملکی معیشت بھی متاثر ہورہی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آج (21 مئی کو) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 153.50 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی حوالے سے پاکستان میں روپے کی بے قدری کو روکنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹربینک مارکیٹ میں 152 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

BoycottDollar کا ٹرینڈ ٹوئٹر پر تیزی سے استعمال کیا جارہا ہے اور ہر کوئی اس مہم کا حصہ بن رہا ہے۔

مشہور عالم دین مفتی تقی عثمانی نے بھی ٹوئٹر پر پاکستانی عوام سے ڈالر کی خرید و فروخت روکنے کی اپیل کی ہے۔

نامور صحافی انصار عباسی نے اپیل کی کہ روپے کے علاوہ عوام کے پاس جو بھی کرنسی ہے اسے بیچ دیں۔

اداکار شان شاہد نے بھی عوام کو پاکستانی روپے کی اہمیت سمجھانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر تمام پاکستانی ڈالر پیچ کر روپے خرید لیں تو ڈالر کی اہمیت خود کم ہونا شروع ہوجائے گی۔

ایک اور صارف نے ڈالر کے بائیکاٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے پاکستانی روپے کی اہمیت سمجھنے کی اپیل کی۔

جبکہ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اشیاء اور آئی فونز کی خرید و فروخت بھی فوری طور ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی رائے کے مطابق ڈالر کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈالر کی ’ذخیرہ اندوزی‘ نہ کی جائے اور پاکستانی اشیاء کی اہمیت کو بڑھایا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024