• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

محسن عباس حیدر کے ہاں 'حیدر عباس محسن' کی آمد

شائع May 21, 2019
اداکار نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کردی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکار نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کردی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

محسن عباس حیدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔

اس میں اداکار نے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'دنیا والوں مزید پاگل پن کے لیے تیار ہوجائیں، کیوں کہ حیدر عباس محسن آچکے ہیں'۔

محسن عباس حیدر نے اپنے بیٹے کے نام حیدر عباس محسن رکھا ہے۔

خبر شیئر کرتے ہی محسن عباس حیدر کو مداحوں کے ساتھ ساتھ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی مبارکباد دینا شروع کردی۔

خیال رہے کہ محسن عباس کی شادی فاطمہ سہیل سے 2015 میں ہوئی تھی۔

2017 میں اداکار کے ہاں پہلی بیٹی کی بھی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ماہ وین عباس رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: محسن عباس حیدر کی ایک ماہ کی بیٹی کا انتقال

ماہ وین عباس کی 2017 میں 30 اکتوبر کو ہوئی تھی، جس کا اعلان انہوں نے بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے کیا تھا۔

البتہ اس ہی سال دسمبر میں اداکار کی بیٹی کا انتقال ہوگیا تھا، جس کا اعلان بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں محسن عباس حیدر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کیا تھا کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا ہیں اور یہ ان کی جلد جان لے لے گا۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ڈپریشن جلد میری جان لے لے گا‘

بعدازاں اداکار نے انٹرویو میں بتایا کہ ڈپریشن کے حوالے سے بات کرکے انہیں بہت مدد ملی اور دوستوں اور مداحوں نے انہیں بےحد سپورٹ کیا۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکار جلد اپنی ویب سیریز 'بادشاہ بیگم' کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024