• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

افطار کے دوران کیچپ استعمال کرنے کے نقصانات جانتے ہیں؟

شائع April 20, 2022
بہت کم ہی ایسے افراد ہوتے ہیں جنہیں کیچپ کھانا پسند نہیں —فوٹو/ شٹراسٹاک
بہت کم ہی ایسے افراد ہوتے ہیں جنہیں کیچپ کھانا پسند نہیں —فوٹو/ شٹراسٹاک

ہم پاکستانی ہر ڈش کے ساتھ کیچپ کھانا پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ماہ رمضان میں کیچپ کے استعمال میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

افطار کے دوران جیسے سموسے اور پکوڑے ضروری سمجھے جاتے ہیں ایسے ہی کیچپ کی موجودگی بھی کھانے کی ٹیبل پر اہم ہوتی ہے۔

چاہے فرنچ فرائز ہوں، برگر ہو، گوشت کے پکوان یا چائنیز کھانے، پاکستانیوں کو ہر ڈش کا مزہ بڑھانے کے لیے کیچپ کی ضرورت پڑتی ہے۔

ایسا کہنا شاید غلط نہیں ہوگا کہ اگر فروٹ چاٹ کے ساتھ کیچپ کھانے کی کوئی بہترین ترکیب سامنے آجائے تو یقیناً لوگ پھلوں کے ساتھ بھی کیچپ کا استعمال شروع کردیں گے۔

اس ماہ میں کیچپ کے استعمال میں اضافہ تو ہوجاتا ہے جس کے فائدے بھی ہیں لیکن ساتھ ساتھ اس کے کچھ نقصانات جاننا بھی ضروری ہیں۔

کیچپ کے نقصانات

کیا کبھی آپ نے کیچپ کی بوتل پر لکھے اجزاء پر غور کیا ہے؟ آئیے سب سے پہلے ان کے بارے میں جانتے ہیں:

ٹماٹو کنسنٹریٹ (Tomato concentrate) — اس عمل میں ٹماٹر کو بہت زیادہ پکایا جاتا ہے، جس کے بعد اس کے بیج اور چھلکا ہٹا کر اسے دوبارہ پکاتے ہیں جس کے نتیجے میں اس میں موجود وٹامن اور منرلز ختم ہوجاتے ہیں۔

ہائی فرکٹوز کارن سیرپ (High fructose corn syrup) — یہ اجزاء صرف کیچپ نہیں بلکہ کولڈ ڈرنکس اور اجناس وغیرہ میں موجود ہوتا ہے، جس سے موٹاپے کا خطرہ بڑھتا رہتا ہے۔

کارن سیرپ (Corn syrup) — یہ ہائی فرکٹوز کارن سیرپ جیسا ہی ایک اور سیرپ ہوتا جس کی وجہ سے کیچپ میں مزید مٹھاس پیدا ہوتی ہے جو صحت کے لیے بہتر نہیں۔

نیچرل فلیورز (Natural flavors) — یہاں یہ بیان نہیں کیا جاتا کہ کون سے نیچرل فلیورز کا استعمال کیچپ میں کیا جارہا ہے، تاہم ایسی کئی تحقیق سامنے آچکی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کھانے کے اجزاء میں نیچرل فلیورز شامل کرنے کے باعث مختلف طرح کی فوڈ الرجیز پیدا ہوسکتی ہیں۔

کیچپ میں مختلف طریقوں سے چینی کا بےحد استعمال کیا جاتاہے، جس سے اس کی مٹھاس میں اضافہ ہوتا ہے اور بے انتہا مٹھاس ہماری صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند نہیں، اس لیے اس رمضان اپنے کھانوں میں کیچپ کا استعمال کم کرنا ہی بہتر ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

every May 20, 2019 04:37pm
good information /we should take care use/ as less as possible

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024