• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسرائیل: گائیکی کے عالمی مقابلے میں فلسطینی جھنڈا دکھانے پر تنقید

شائع May 19, 2019
مقابلے کی ویب کاسٹ ہیک کرنے کا الزام حماس پر عائد کیا گیا تھا — فوٹو: رائٹرز
مقابلے کی ویب کاسٹ ہیک کرنے کا الزام حماس پر عائد کیا گیا تھا — فوٹو: رائٹرز

اسرائیل کے وزیر ثقافت نے تل ابیب میں گلوکاری کے عالمی مقابلے کے فائنل میں فلسطینی جھنڈا دکھانے پر تنقید کردی۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق دائیں بازو کے سخت گیر اسرائیلی وزیر ثقافت میریرویگ نے کہا کہ ’یہ ایک تکنیکی غلطی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل: ہیکرز نے یورو ویژن مقابلے کی آن لائن اسٹریمنگ ہیک کرلی

انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ’میڈونا سے مودبانہ عرض ہے کہ سیاست اور ثفافت پروگرام میں تفریق ہونی چاہیے‘۔

اسرائیلی وزیر نے پبلک براڈکاسٹر کین کی جانب سے فلسطینی جھنڈا شامل کرنے پر کڑی تنقید کی۔

خیال رہے کہ اسرائیل اپنے دارالحکومت تل ابیب میں گلوکاری کا عالمی مقابلہ منعقد کر رہا ہے جس میں یورپی براڈکاسٹ یونین کے رکن ممالک سے گلوکار حصہ لے رہے ہیں۔

مہم میں عالمی گلوکارہ میڈونا سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقابلے کے فائنل میں اپنی شمولیت سے انکار کر دیں۔

مزیدپڑھیں: یہودیوں کے اثاثوں کی واپسی پر پولینڈ نے اسرائیلی حکام کا دورہ منسوخ کردیا

جس کے جواب میں میڈونا نے کہا کہ ’کسی کے سیاسی ایجنڈے کی وجہ سے وہ میوزک سے دور نہیں رہ سکتیں‘۔

اس سے قبل ہیکرز نے عالمی مقابلے کی آن لائن اسٹریمنگ ہیک کرکے تل ابیب کے تباہ ہونے کی اینیمیٹڈ تصاویر شائع کردی تھی۔

اسرائیل کے سرکاری ٹی وی نے سیمی فائنل مقابلے کی ویب کاسٹ ہیک کرنے کا الزام حماس پر عائد کیا۔

پیکرز کی جانب سے پیغام جاری ہوا کہ ’میزائل کے حملے کا خطرہ ہے، برائے مہربانی گھروں اور پناہ گاہوں میں جائیں، اسرائیل محفوظ نہیں ہے، آپ جلد دیکھیں گے‘۔

جس کے بعد اسکرین پر اینیمیٹڈ سیٹلائیٹ ویڈیو نشر ہوئی جس میں ساحلی شہر تل ابیب میں دھماکے ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم کے متنازع ریمارکس پر پولش ہم منصب نے دورہ منسوخ کردیا

عالمی میڈیا کے مطابق گلوکاری کے مقابلے میں تقریباً 41 گلوکار حصہ لے ہیں، جبکہ 2 گلوکار اپنی نامزدگیوں سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

بائیکاٹ، محرومی، پابندیاں (بی ڈی ایس) نامی مہم میں اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا کہ مذکورہ ایونٹ کے ذریعے تل ابیب، فلسطینوں کے ساتھ ظالمانہ رویہ سے توجہ اٹھانا چاہتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024