• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

کریم رائیڈ اب انٹرنیٹ کے بغیر بک کرانا ممکن

شائع May 18, 2019
کریم نے آن کال سروس شروع کی ہے — فوٹو بشکریہ بلومبرگ
کریم نے آن کال سروس شروع کی ہے — فوٹو بشکریہ بلومبرگ

پاکستان میں رائیڈ شیئرنگ سروسز کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس حوالے سے اوبر، بائیکیا اور کریم چند بڑے نام ہیں۔

مگر ہمارے ملک میں انٹرنیٹ سروسز کو بھی اکثر مسائل کا سامنا ہوتا ہے جس کے باعث لوگوں کو رائیڈ بک کرانے میں مشکل ہوتی ہے۔

تو اب رائیڈ شیئرنگ سروس کریم نے اس مسئلے کا حل آن کال سروس کی شکل میں پیش کیا ہے، جس کے تحت صارفین فون کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے بائیک بک کروا سکتے ہیں۔

یہ سروس اس وقت کراچی میں 10 مقامات پر شروع کی گئی ہے اور مستقبل قریب میں اس میں دیگر مقامات کو بھی شامل کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں یہ سروس کراچی میں اماں ٹاور، سوک سینٹر، کینٹ اسٹیشن، شاہین کمپلیکس، کراچی یونیورسٹی مسکن گیٹ، واٹر پمپ، تین تلوار، نیپا چورنگی، ملینیم مال اور جناح ہسپتال میں دستیاب ہوگی جہاں سے لوگ فون کال یا ایس ایم ایس سے ذریعے شہر کے اندر کسی بھی جگہ جانے کے لیے 25 روپے تک بائیک بک کروا سکیں گے۔

ہر لوکیشن کا اپنا منفرد کوڈ ہوگا جیسے کینٹ اسٹیشن کا کوڈ 0032 ہے۔

فوٹو بشکریہ کریم
فوٹو بشکریہ کریم

جنرل منیجر کریم ساﺅتھ اسد حیدر خان کے مطابق ' کرایم آن کال کا مقصد ایسے افراد کو سروس کے حصول میں مدد دیتا ہے جن کی انٹرنیٹ یا اسمارٹ فون تک رسائی نہیں، ہم اس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں ہزاروں پک اپ پوائنٹس بنائیں گے جہاں لوگ ایک ایس ایم ایس یا کال پر رائیڈ بک کروا سکیں گے'۔

اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو 8990 پر کال یا اسی نمبر پر ایس ایم ایس لوکیشن کوڈ کو ایس ایم ایس کرنا ہوگا اور لوکیشن کنفرم ہوتے ہی صارف کو ایک منٹ کے اندر جوابی میسج ملے گا اور کیپٹن ان کے لیے روانہ ہوجائے گا۔

رائیڈ کو کینسل کرنے کے لیے اسی نمبر پر کال یا ایس ایم ایس دوبارہ بھیج کر کینسل کا بتانا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024