• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

قوم کے مسئلے حل کرنے ہیں لیکن اس میں دشواریاں ہیں، شیخ رشید

شائع May 18, 2019
چیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان فرنٹ لائن پر اپوزیشن سے لڑرہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
چیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان فرنٹ لائن پر اپوزیشن سے لڑرہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پڈعیدن میں ہونے والے مالی گاڑی کے حادثے کی انکوائری رپورٹ آ گئی ہے اور ساتھ ہی اس عزم کا اعادہ کیا کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے میں جمعہ اور ہفتے کو ہیڈکوارٹرز میں بیٹھا کروں گا، انہوں نے کہا کہ جب تک میں وزیر ہوں اکنامی کے کرائے نہیں بڑھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے مسئلے حل کرنے ہیں اس میں دشواریاں ہیں لیکن اب اس ملک نے فیصلہ کرنا ہے کہ یہ چور جن کی وجہ سے ساری مہنگائی ہوئی ہے وہ ذمہ دار ہیں، 40 سال کے ڈکیت ذمہ دار ہیں یا 9 مہینے میں آکر حالات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرنے والے ذمہ دار ہیں۔

مزید پڑھیں: پڈعیدن میں مال گاڑی کو حادثہ، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان فرنٹ لائن پر اپوزیشن سے لڑرہے ہیں، 24 گھنٹے میں اپوزیشن ختم ہوسکتی ہے اگر عمران خان انہیں باہر جانے دیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ این آر او نہ ملے لیکن بعض چور بہت اسمارٹ ہوتے ہیں جو لندن میں بیٹھ کر بھی سب کررہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ شہباز شریف این آر او لے رہے ہیں اور اب آصف زرداری بھی اسی لائن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مال گاڑی کو حادثہ، ملک بھر میں مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے مشکل سے دولت بنائی ہے وہ واپس نہیں دیں گے، آصف زرداری میں حوصلہ ہے، ان سے پیسے طریقے سے واپس لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو ایڈز زدہ کردیا، 'ان کو چلو بھر پانی میں مرجانا چاہیے'۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024