• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ کے لیے 24رکنی کمنٹری پینل کا اعلان

شائع May 16, 2019 اپ ڈیٹ June 12, 2019
پاکستان سے وسیم اکرم اور رمیز راجہ ورلڈ کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے— تصویر بشکریہ کرک انفو
پاکستان سے وسیم اکرم اور رمیز راجہ ورلڈ کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے— تصویر بشکریہ کرک انفو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے لیے کمنٹیٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا اور رواں ماہ انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں 24تبصرہ نگار شائقین کو دوران میچ اپنے تبصروں سے محظوظ کریں گے۔

عالمی کپ کا آغاز ہونے میں اب محض چند دن رہ گئے ہیں اور آئی سی سی نے اسی کو دیکھتے ہوئے ورلڈ کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

55 دن تک جاری رہنے والے عالمی کپ کے مقابلوں کے دوران سابق کرٹرز اور کپتانوں سمیت مجموعی طور پر 24افراد کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل میں پاکستان سے رمیز راجہ اور وسیم اکرم، جنوبی افریقہ سے گریم اسمتھ، شان پولاک، آسٹریلیا کی میل جونز، مائیکل کلارک، مائیکل سلیٹر، مارک نکولس، بھارت سے ہرشا بھوگلے، سارو گنگولی اور سنجے منجریکر، انگلینڈ سے ایسا گوہا، ناصر حسین، ایلیسن مچل، مائیکل ایتھرٹن، ای این وارڈ، نیوزی لینڈ سے سائمن ڈول، برینڈن میک کولم، ای این اسمتھ، بنگلہ دیش کے اطہر علی خان، سری لنکا کے کمار سنگاکارا، زمبابوے کے پومی ایم بنگوا اور ویسٹ انڈیز سے مائیکل ہولڈنگ اور ای این بشپ شامل ہیں۔

اس مرتبہ ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل میں تین خواتین کمنٹیٹرز ایسا گوہا، میل جونز اور ایلیسن مچل بھی شامل ہیں۔

عالمی کپ کا آغاز رواں ماہ 30 مئی سے ہو گا اور پاکستانی ٹیم 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024