• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اقراء نے انسٹاگرام پر ساتھی اداکاروں کو یاسر کی وجہ سے ان فالو کردیا؟

شائع May 16, 2019
افواہیں ہیں کہ یہ دونوں منگنی کرچکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
افواہیں ہیں کہ یہ دونوں منگنی کرچکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیر نے سوشل میڈیا پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اپنے تقریباً تمام دوستوں کو ان فالو (unfollow) کردیا۔

ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو دیکھا جائے تو اداکارہ اس وقت صرف اپنے قریبی دوست اداکار یاسر حسین کو فالو کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: 'کیا معاشرے میں شفاف جلد ہی خوبصورتی ہے'

رپورٹس کہ مطابق اقراء نے ایسا حال ہی میں اپنے دو قریبی دوستوں یاسر حسین اور ہانیہ عامر کے درمیان ہوئے جھگڑے کے باعث کیا۔

دراصل ہوا کچھ یہ تھا کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے چند روز قبل انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر کیل مہاسوں کی مشکلات کا ذکر کیا تھا۔

جس کے بعد یاسر حسین سے ایک مداح نے ہانیہ کے حوالے سے پوچھا تو اداکار نے ہانیہ کے لیے دانے دار کا لفظ استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نئی تصویر وائرل کیوں ہوئی؟

بعدازاں سوشل میڈیا پر یاسر حسین کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہانیہ عامر کو مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی سپورٹ کیا۔

جس کے بعد ہانیہ اور یاسر دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا، جبکہ ان دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے بھی ان فالو کردیا۔

دوسری جانب اقراء عزیز نے اس حوالے سے تو کوئی بیان جاری نہیں کیا، البتہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یاسر کے علاوہ تمام شوبز دوستوں کو ان فالو کردیا جس میں اداکار عمران اشرف بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اقراء اور عمران نے ایک ساتھ کامیاب ڈرامے 'رانجھا رانجھا' میں کام کیا تھا۔

ساتھی اداکاروں کو انسٹاگرام سے ان فالو کرنے کے حوالے سے اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس کا ہانیہ اور یاسر کے تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کو ’دانے دار‘ کہنا یاسر حسین کو مہنگا پڑ گیا

جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسٹاگرام سے ان فالو کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ذاتی زندگی میں بھی ان اداکاروں سے دوستی ختم کررہی ہوں، اداکارہ کے مطابق یہ سب ان کی زندگی میں پہلے جیسے ہی اہم ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اقراء اپنے دوست یاسر کی حمایت میں کئی بار سامنے آچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: 'یاسر حسین کی بدولت میری زندگی میں کافی تبدیلی آئی'

سوشل میڈیا پر ان دونوں کی منگنی اور جلد شادی کی افواہیں بھی سامنے آتی رہتی ہیں، جبکہ یہ دونوں بھی ایک دوسرے کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں، جنہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔

یاسر حسین نے بھی چند روز قبل اپنے انسٹاگرام پر مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے، جس کے بعد اندازہ لگایا جارہا ہے کہ انہوں نے اقراء سے ہی منگنی کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024