• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سندھ میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

شائع May 14, 2019
او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں کے لیے 2 ہزار 6 سو 76 میٹر کھدائی کی گئی — فائل فوٹو/ اے ایف پی
او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں کے لیے 2 ہزار 6 سو 76 میٹر کھدائی کی گئی — فائل فوٹو/ اے ایف پی

کراچی: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بتایا ہے کہ سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ گیس اور تیل کے ذخائر ضلع ٹنڈو محمد خان کے علاقے میں مانیگرو کے پہلے کنویں سے برآمد ہوئے۔

ادارے نے بتایا کہ کنویں کے لیے 2 ہزار 6 سو 76 میٹر کھدائی کی گئی، جس سے 10.44 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل تیل یومیہ نکلنے کی توقع کی جارہی ہے۔

پی پی ایل نے ایس پی ای سی انرجی سے معاہدہ ختم کرلیا

دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ایس پی ای سی انرجی سے شہداد پور فیلڈ میں گیس پراسیسنگ پلانٹ کی تعمیر کا معاہدہ ختم کردیا۔


یہ رپورٹ 14 مئی 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024