• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

یوفون کا نیب انکوائری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

شائع May 14, 2019
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت طلبی کا نوٹس منسوخ کرے — فائل فوٹو/رائٹرز
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت طلبی کا نوٹس منسوخ کرے — فائل فوٹو/رائٹرز

موبائل سروس کمپنی یوفون نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مبینہ طور پر غیرقانونی نیکسٹ جنریشن موبائل سروس (4 جی/ایل ٹی ای) کی فراہمی سے متعلق شروع کی گئی انکوائری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ نیب نے یوفون کے چیف ریگولیٹری ہیڈ نوید بٹ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی انتظامیہ کے خلاف پی ٹی ایم ایل/یوفون کو غیرقانونی طور پر 4 جی/ایل ٹی ای سروس کی اجازت دینے سے متعلق انکوائری میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ’متعلقہ اتھارٹی قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت ملزمان کی جانب سے کیے گئے جرم سے آگاہ ہے‘۔

مزید پڑھیں: یوفون نے ملک میں 4 جی سروس متعارف کرانے کی تصدیق کردی

نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا تھا کہ انکوائری میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ’پی ٹی ایم ایل/یوفون کو 4 جی/ایل ٹی ای سروس متعارف کروانے کی اجازت غیر قانونی طور پر ٹیکنالوجی نیوٹریلٹی کی نیلامی کے بغیر دی گئی‘۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یوفون نے کہا کہ نیب نے ان کی انتظامیہ کو ہراساں کرنے کے لیے انکوائری کا آغاز کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو یوفون سے ایل ٹی ای سروس کی اجازت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جو پہلے سے موجود ہیں اور انہیں موبائل کمپنیوں کے ریگولیٹر سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب یوفون سپرکارڈ گھر بیٹھے خریدنا ممکن

یوفون نے دعویٰ کیا کہ مذموم مقاصد کے تحت انکوائری کا آغاز کیا گیا اور عدالت سے طلبی کا نوٹس منسوخ کرنے کی استدعا کی۔

درخواست میں یوفون کی جانب سے قومی احتساب بیورو، پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فریق بنایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024