• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

'مرد خواتین کے مقابلے میں زیادہ عقلمند ہوتے ہیں'

شائع May 12, 2019
حرا مانی جیتو پاکستان میں — فوٹو بشکریہ حرا مانی فیس بک پیج
حرا مانی جیتو پاکستان میں — فوٹو بشکریہ حرا مانی فیس بک پیج

حرا مانی کو حالیہ مہینوں میں مختلف ڈراموں سے کافی شہرت ملی ہے خصوصاً ڈرامہ 'دو بول' سے۔

گزشتہ روز وہ فہد مصطفیٰ کے شو جیتو پاکستان کے سیگمنٹ بات بنتی ہے میں شریک ہوئیں اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرد خواتین کے مقابلے میں زیادہ اچھے فیصلے کرتے ہیں۔

حرا مانی اس گیم شو کے دوران باکسز کے بارے میں مسلسل غلط اندازے لگاتی رہیں اور اپنی اس بری کارکردگی کا ذمہ دار انہوں نے اپنی صنف کو قرار دیا۔

سیگمنٹ کے اختتام سے قبل انہوں نے مقابلے میں شریک افراد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا 'میرے خیال میں ہمیں مردوں کی بات ماننی چاہیے، وہ ہم سے زیادہ سمجھ دار ہوتے ہیں، میرے خیال میں ہمیں ان کے فیصلے کے ساتھ جانا چاہیے'۔

انہوں نے مزید کہا 'ایک خاتون کئی بار خراب فیصلے کردیتی ہے'۔

اس موقع پر میزبان فہد مصطفیٰ نے فوری طور پر کہا 'ایسا بالکل نہیں ہوتا، میری بیوی ہمیشہ بہترین فیصلے کرتی ہے، ہمارے ملک کی خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ اسمارٹ ہوتی ہیں'۔

ویسے یہ تو واضح ہے کہ ذہانت کا صنف سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ تعلیم اور دیگر عوامل کی بنا پر میں کسی فرد کے اندر پیدا ہوتی ہے۔

اسی سیگمنٹ میں حرا کے ساتھ موجود خاتون نے ایک خطرناک مگر کامیابی فیصلہ کرتے ہوئے کہا 'دیکھا خواتین بھی ذہین ہوتی ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024