• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'امریکی جارحیت پر ایران کے اسرائیل پر حملے کا خدشہ'

شائع May 12, 2019
اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے — فوٹو: رائٹرز
اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے — فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی کابینہ کے وزیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تو ایران براہ راست یا پراکسی کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر معاشی اور عسکری دباؤ بڑھاتے ہوئے ایران کی قیادت پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے لیے بات چیت کریں۔

اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے ان کی جانب سے فوجی کارروائی کو بھی خارج از امکان قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا نے ایران پر مزید معاشی پابندیاں عائد کردیں

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت موقف کی حامی ہے، حالیہ کشیدگی کے حوالے سے فکر مند دیکھائی دیتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے توانائی کے وزیر یووال استاینیتز نے حالیہ ایران-امریکا کشیدگی پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں 'کشیدگی بڑھ رہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر ایران اور امریکا کے درمیان تنازع بڑھا تو ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک، مجھے ان کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ حزب اللہ اور دیگر اسلامی جہادی تنظیموں کو غزہ سے استعمال کریں گے'۔

اسرائیلی وزیراعظم کی سیکیورٹی کابینہ کے اہم رکن نے اسرائیل کے وائی نیٹ ٹی وی کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ 'اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ایران براہ راست اسرائیل پر میزائل حملے کی کوشش کرے'۔

یہ بھی پڑھیں: جوہری تنازع پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پہل ایران کرے، امریکا

دوسری جانب جب اسرائیلی وزیر سے سوال کیا گیا کہ آیا ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران مبینہ میزائل حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تو انہوں نے اس پر رد عمل نہیں دیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز اور ایرانی فورسز کے درمیان شام میں جھڑپیں ہوچکی ہیں، اس کے علاوہ لبنان میں حزب اللہ اور فلسطینی عسکری گروہوں سے بھی اسرائیل کا مقابلہ ہوچکا ہے۔

تاہم مشرق وسطیٰ کے 2 کناروں پر موجود اسرائیل اور ایران کی براہ راست لڑائی کبھی نہیں ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

کاشف حیدر May 12, 2019 08:28pm
اسرائیل تو ہے ہی مشرق ِ وسطیٰ میں امریکہ بہادر کا اعلانیہ ناجائز 'حصّہ'۔ جبھی تو امریکن شہریوں کے ٹیکس کا ایک قابل ِ ذکر حصہ وہاں خرچ ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024