• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شمالی کوریا سے 70 ممالک کا جوہری ہتھیار تلف کرنے کا مطالبہ

شائع May 12, 2019
روس اور چین نے شمالی کوریا کی حمایت کی اور مسودے پر دستخط نہیں کیے — فائل فوٹو/ اے پی
روس اور چین نے شمالی کوریا کی حمایت کی اور مسودے پر دستخط نہیں کیے — فائل فوٹو/ اے پی

دنیا کے 70 ممالک نے عالمی امن کو درپیش ’شدید خطرے‘ کے پیش نظر شمالی کوریا سے اپنے جوہری ہتھیار، بیلسٹک میزائل تلف کرنے اور متعلقہ دیگر پروگرام بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فرانس کی جانب سے تیار کیے جانے والے مسودے پر امریکا اور جنوبی کوریا کے علاوہ ایشیائی، لاطینی امریکا، افریقہ اور یورپی ممالک نے بھی دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں دوسرا میزائل تجربہ

رپورٹ میں کہا گیا کہ ’روس اور چین نے شمالی کوریا کی حمایت کی اور مسودے پر دستخط نہیں کیے‘۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے سپریم لیڈر کم جونگ اُن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان معاہدے کی ناکامی کے احتجاج کے طور پر ایک ہفتے کے دوران کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے 2 میزائلوں کے تجربے کیے تھے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کے بعد 15 ممالک نے ازخود مسودے پر دستخط کیے۔

مشترکہ مسودے میں کہا گیا کہ دستخط کنندگان شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل کو خطے اور عالمی امن کے لیے غیر معمولی خطرہ سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کامختصر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ

اس میں کہا گیا کہ ’ہم شمالی کوریا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے لیے امریکا سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے‘۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا کے نائب وزیرخارجہ نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے پیانگ یانگ کی معاشی پابندیوں کو ختم نہ کیا تو غیر متوقع نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شمالی کوریا کے ایک تجزیہ کار کا ان تجربوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ‘تازہ تجربوں سے کم جونگ ان کے وعدوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ وعدوں میں وسیع پیمانے پر بلیسٹک میزائل کے تجربے پر خود ساختہ پابندی لگائی گئی ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘تاریخی طور پر دیکھا جائے تو شمالی کوریا نے امریکا سے مذاکرات کے دوران کسی قسم کا کوئی تجربہ نہیں کیا’۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا-شمالی کوریا کی ناکام ملاقات کی وجہ ٹرمپ کاغذ کا ‘ایک ٹکڑا’

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم کچھ خاص کرنے کی پوزیشن میں ہیں‘۔

دوسری جانب پیانگ یانگ اپنے جوہری پروگرام کو خلیج نما کوریا کی سیکیورٹی کی مضبوط ترین ضمانت کے طور پر دیکھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024