• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

انٹرپول کے سابق سربراہ پر رشوت لینے کا الزام، فردِ جرم عائد

شائع May 11, 2019
6 ماہ سے زائد ہوگئے نہ ہی انہیں کسی نے دیکھا نہ ہی ان کی آواز سنی—فائل فوٹو: رائٹرز
6 ماہ سے زائد ہوگئے نہ ہی انہیں کسی نے دیکھا نہ ہی ان کی آواز سنی—فائل فوٹو: رائٹرز

بیجنگ: چینی پراسیکیوٹر نے بین الاقوامی پولیس (انٹرپول) کے سابق صدر مینگ ہونگوے پر رشوت وصول کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی۔

پراسیکیوٹر دفتر سے جاری ہونے والے اعلان میں کہا گیا کہ مین ہونگوے نے نائب وزیر پبلک سیکیورٹی اور میری ٹائم پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور غیر قانونی طور پر دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رقم اور املاک حاصل کیں، بیان میں کہا گیا کہ یہ رقم بہت خطیر ہے۔

قبل ازیں حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی نظم وضبط کمیٹی نے کہا تھا کہ تحقیقات میں ہی بات سامنے آئی کہ مینگ ہونگوے نے اپنے اہلِ خانہ کے پرتعیش انداز زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرپول کے سابق سربراہ پر رشوت خوری، دیگر جرائم کا الزام

خیال رہے کہ مینگ ہونگے کو گزشتہ ماہ عہدے سے برطرف کیا گیا جبکہ پارٹی سے نکالتے ہوئے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا تھا کیوں کہ انٹرپول کی سربراہی کے دوران انہوں نے وزارت کا عہدہ بھی برقرار رکھا تھا۔

تین سال قبل 2016 میں انٹرپول کے صدر منتخب ہونے والے مینگ ہونگوے کے عہدے کی مدت اس وقت ختم کردی گئی تھی جب وہ گزشتہ برس ستمبر میں فرانس میں انٹرپول کے ہیڈ کوارٹرز سے چین جا کر لاپتہ اور پھر بعد ازاں گرفتار پائے گئے۔

اس حوالے سے انہوں نے انٹر پول کو آگاہ نہیں کیا تھا جبکہ عالمی ادارے کو چین سے مینگ ہونگے کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کرنی پڑی تھی۔

مزید پڑھیں: چین نے انٹرپول کے صدر کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی

اس قسم کے شکوک کا اظہار کیا جارہا ہے کہ مینگ ہونگے کو اب چینی صدر شی جنگ پنگ کی سیاسی حمایت حاصل نہیں جو بدعنوانی کرکے وفاداری سے پھرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔

دوسری جانب مینگ ہونگے کی اہلیہ گریس نے اپنے شوہر کے خلاف سیسی بنیادوں پر 'جعلی کیس' بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چین ان کے شوہر کے خلاف کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ بیجنگ انہیں یہ ثبوت فراہم کرے جس سے یہ ثابت ہو کہ ان کے شوہر زندہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرپول کے صدر دورہ چین کے دوران لاپتا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’6 ماہ سے زائد ہوگئے نہ ہی میرے شوہر کو کسی نے دیکھا نہ ہی کسی نے ان کی آواز سنی‘۔

واضح رہے کہ مینگ ہونگے کی اہلیہ اپنے 2 سالہ بیٹے کے ساتھ فرانس میں ہی مقیم ہیں جہاں ان کے شوہر انٹرپول میں تعینات تھے۔


یہ خبر 11 مئی 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024