• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کھڑکی صاف کرنے والے کا مذاق اڑانا صبور اور صحیفہ کو مہنگا پڑگیا

شائع May 11, 2019
دونوں اداکارائیں اس وقت اپنے ڈرامے داغ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
دونوں اداکارائیں اس وقت اپنے ڈرامے داغ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ صبور علی کو ان کی ایک ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس میں وہ سیٹ پر موجود صفائی کرنے والے ایک شخص کا مذاق اڑا رہی ہیں۔

اداکارہ نے یہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی، جس کے کچھ دیر بعد ہی انہیں یہ ویڈیو ڈیلیٹ بھی کرنا پڑ گئی۔

صبور علی کی اس ویڈیو میں ان کے ساتھ ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار اور اداکار عفان وحید بھی موجود ہیں، یہ ویڈیو اداکارہ نے اپنے کسی ڈرامے کے سیٹ پر بنائی۔

ویڈیو میں سیٹ پر موجود ایک شخص کھڑکی پر لگے شیشے کی صفائی کررہا ہے، جس کا صبور علی اور صحیفہ جبار مذاق اڑاتی نظر آئیں۔

صبور علی نے اس شخص کی ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ ’کیا کیا خواب لے کر اس کی ماں نے اس کو گھر سے بھیجا ہوگا‘۔

جبکہ صحیفہ نے کہا کہ ’گھر میں یہ صبح اٹھ کر اپنے بستر کی چادر یا کمبل بھی ٹھیک نہیں کرتا ہوگا اور اب یہ یہاں یہ کام کررہا ہے‘۔

مزید پڑھیں: اداکارہ صبور علی کا اقدام خودکشی کی افواہوں پر ردعمل سامنے آگیا

جس کے بعد صبور نے عفان سے پوچھا کہ اس پر ان کا کیا خیال ہے، جس پر عفان وحید نے کہا کہ وہ محنت کررہا ہے، تاہم اداکارہ ان کی اس رائے پر بھی ہنستی نظر آئیں۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے باعث اداکارہ نے اس ویڈیو کو اپنے اکاؤنٹ سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اس ویڈیو کی وضاحت کی۔

صبور علی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ویڈیو میں جس شخص کے بارے میں وہ بات کررہی ہیں، وہ صفائی کرنے والے نہیں بلکہ ان کے آنے والے ڈرامے کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ہیں، جن کے ساتھ وہ اکثر مذاق کرتی رہتی ہیں۔

صبور کے مطابق انہوں نے اپنی ویڈیو میں کسی پروفیشن کا مذاق نہیں اڑایا کیوں کہ ان کی ایسی تربیت نہیں ہوئی۔

البتہ اداکارہ نے ان کی ویڈیو کو کاپی کرکے سوشل میڈیا پر غلط انداز سے پیش کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ یہ بھی کہا کہ وہ صرف لائیک حاصل کرنے اور فالوورز بڑھانے کے لیے اس قسم کے کام نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: صحیفہ جبار نئے ڈرامے میں بوڑھی خاتون کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار

دوسری جانب اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لائیو آکر مداحوں سے بات کی اور بتایا کہ ان دونوں کا مقصد ویڈیو میں موجود احسن کا مذاق اڑانا نہیں تھا۔

جبکہ انہوں نے بلاگرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لوگوں سے یہ بھی گزارش کی کہ ’بلاگرز کی باتیں نہ سنا کریں، ان سب کو ریٹنگز چاہیے، وہ چاہتے ہیں لوگ ان کو دیکھیں اور ان کی پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں‘۔

خیال رہے کہ یہ تینوں اداکار اس وقت اپنے ڈرامے ’داغ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی کہانی ایک ماں اور بیٹی کے رشتے پر مبنی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Malik May 11, 2019 09:36am
Whatever reason, this video didn’t have any joke for others rather a shameful act of mocking others .

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024