• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عمران عباس اور جویریہ سعود بھی رمضان ٹرانسمیشن کے لیے اکٹھے

شائع May 10, 2019
دونوں اس سے قبل بھی ایک ساتھ رمضان نشریات کی میزبانی کرچکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
دونوں اس سے قبل بھی ایک ساتھ رمضان نشریات کی میزبانی کرچکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہر ٹی وی چینل پر رمضان نشریات کا آغاز بھی ہوچکا ہے اور سب کے پسندیدہ اداکار عمران عباس اور جویریہ سعود نے بھی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی میں واپسی اختیار کرلی۔

عمران عباس اور اداکارہ جویریہ سعود ایکسپریس ٹی وی پر ایک ساتھ رمضان ٹرانسمیشن عہد رمضان کی میزبانی کررہے ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ ’ہماری ٹرانسمیشن دن میں ڈھائی بجے شروع ہوگی جو افطار تک جاری رہے گی، سعود سعودی عرب میں موجود ہیں، وہ وہاں سے مکہ مدینہ سیگمنٹ کریں گے اور عمران عباس اور میں کراچی سے ٹرانسمیشن کو لائیو رکھیں گے‘۔

جویریہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیشہ کی طرح اس ٹرانسمیشن میں نعت، مقابلے، نامور شخصیات اور نیکی کا سیگمنٹ رکھا جائے گا، جہاں ایسے لوگوں کو مدعو کیا جائے گا سوسائٹی کی بہتری کے لیے کام کررہے ہوں، بچوں کے لیے کہانی سنانے کا بھی ایک سیگمنٹ ہوگا‘۔

یاد رہے کہ عمران عباس اور جویریہ سعود کے علاوہ احسن خان اور ساحر لودھی جیسے فنکار بھی رمضان نشریات کی میزبانی میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024