• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عید الفطر کے موقع پر گھر بیٹھے نئے کرنسی نوٹ لینا چاہتے ہیں؟

شائع May 8, 2019
20 مئی سے 31 مئی تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں— اے ایف پی فائل فوٹو
20 مئی سے 31 مئی تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں— اے ایف پی فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ کے لیے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور صارفین 20 مئی سے 31 مئی تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نئے کرنسی نوٹ ملک کے 142 شہروں میں 1700 کمرشل بینک برانچز کے ساتھ ساتھ آن لائن بینکنگ کے ذریعے بھی دستیاب ہوں گے۔

سروس کے استعمال کا طریقہ کار

نئے نوٹوں کے حصول کے لیے ایس ایم ایس سروس کے لیے صارفین کو اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ بینک برانچ آئی ڈی نمبر کو 8877 پر 20 سے 31 مئی کے دوران ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

اس کے بعد صارف کو بینک کی جانب سے ٹرانزیکشن نمبر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے گا، جس کے ساتھ بینک برانچ کا ایڈریس اور تاریخ دی جائے گی تاکہ نئے نوٹ حاصل کیے جاسکیں۔

صارف کو نئے کرنسی نوٹ لینے کے لیے اصل شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ اور 8877 سے موصول ہونے والا کوڈ بھی ساتھ لانا ہوگا۔

ایک شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر کو صرف ایک بار ہی استعمال کیا جاسکے گا اور ایک آئی ڈی کارڈ نمبر کو مختلف موبائل نمبروں سے استعمال کرنے پر ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات جیسے بینک برانچز اور کوڈ وغیرہ سے عوام کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔

ایک فرد کو کتنے نوٹ ملیں گے؟

ایک شخص کو نئے نوٹوں کی گڈیاں مخصوص تعداد میں ملیں گی، یعنی دس کی 3، جبکہ پچاس اور سو کی ایک، ایک گڈی لی جاسکے گی۔

ایس ایم ایس سروس سے استفادہ کرنے والے سے ایک مسیج کے چارجز 2 روپے (پلس ٹیکس) ہوں گے۔

اسی طرح ہر صارف اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صرف ایک ہی نمبر اورایک ہی شناختی کارڈ نمبراستعمال کرسکتا ہے۔

اگر کوئی بھی صارف مختلف موبائل نمبر سے ایک ہی شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ نمبرسے مسیج بھیجتا ہے یا مختلف شناختی کارڈ نمبرز سے ایک ہی موبائل نمبر بھیجتا ہے تو ایسے صارف کی ٹرانزیکشن مکمل نہیں ہوگی البتہ صارف کے چارجز کاٹ لیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024