• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’غدر: ایک پریم کتھا‘ کیلئے امیشا اور سنی پھر سے اکٹھے

شائع May 7, 2019
فلم 2001 میں سامنے آئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 2001 میں سامنے آئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی 2001 میں سامنے آئی بلاک بسٹر ہٹ فلم غدر: ایک پریم کتھا میں سنی دیول اور امیشا پٹیل نے ایک ساتھ کام کیا تھا اور اب یہ دونوں ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہورہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کا سیکوئل بنانے کا ارادہ کیا جارہا ہے، جس میں دوبارہ امیشا پٹیل اور سنی دیول مرکزی کردار نبھائیں گے۔

فلم سے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی اس فلم کی کہانی پر کام جاری ہے اور سنی دیول سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اس فلم کے سیکوئل پر گزشتہ 15 سالوں سے کام کررہے ہیں اور سیکوئل میں بھی پاک بھارت تعلق دکھایا جائے گا کیوں کہ اس کے بغیر یہ فلم نامکمل ہے‘۔

مزید پڑھیں: ’اپنے پورے کیریئر میں آج تک ایک بھی فلم کا اسکرپٹ نہیں پڑھا‘

اس فلم کی کہانی 2001 کی مرکزی کردار تارا (سنی دیول)، سکینہ (امیشا پٹیل) اور ان کے بیٹے کے ساتھ ہی آگے بڑھے گی۔

خیال رہے کہ فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ کی ہدایات انیل شرما نے دی تھی جس میں 1947 کا دور دکھایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024