• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

قبائلی اضلاع کی نشستوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان

شائع May 6, 2019
30 مئی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی
30 مئی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے سابق قبائلی علاقوں میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے تحت 16 حلقوں میں 2 جولائی 2019 کو پولنگ ہوگی۔

ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7 مئی کو ریٹرننگ افسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا، جس کے بعد انتخابی امیدوار 9 سے 11 مئی تک کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد 12 مئی کو امیدواروں کے نام شائع کیے جائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18مئی ہوگی۔

مزید پڑھیں: ملک میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق سوا کروڑ سے تجاوز کرگیا

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 22 مئی تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گے، جس کے بعد 29مئی تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 30 مئی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ 2 جولائی کو 16 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔

سابق قبائلی علاقوں کے جن اضلاع میں انتخابات ہوں گے، اس میں پی کے 100 باجوڑ ون، پی کے 101 باجوڑ 2 اور پی کے 102 باجوڑ 3 شامل ہے۔

اس کے علاوہ پی کے 103 مہمند ون اور پی کے 104 مہمند 2 میں بھی پولنگ ہوگی جبکہ پی کے 105 خیبر 1، پی کے 106 خیبر 2 اور پی کے 107 خیبر 3 میں بھی انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مرد اور خواتین ووٹرز کے فرق میں اضافہ

قبائلی اضلاع کے حلقہ پی کے 108 کرم 1 اور پی کے 109 کرم 2 جبکہ پی کے 11 اورکزئی میں بھی پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جن حلقوں میں انتخابات منعقد کیے جائیں گے، اس میں پی کے 111 شمالی وزیرستان وین اور پی کے 112 شمالی وزیرستان 2، پی کے 113 جنوبی وزیرستان1 اور پی کے 114 جنوبی وزیرستان 2 بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پی کے 115 سابق فرنٹیئر ریجن میں بھی پولنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد یہ سابق فاٹا میں پہلے صوبائی الیکشن ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024