• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’شہباز شریف کی دستبرداری سے متعلق (ن) لیگ کی کابینہ بھی آگاہ نہیں تھی’

شائع May 4, 2019
معاشی موجودہ مشکل حالات کے ذمہ دار ماضی کے حکمران ہیں، وزیر خزانہ — فائل فوٹو / اے پی
معاشی موجودہ مشکل حالات کے ذمہ دار ماضی کے حکمران ہیں، وزیر خزانہ — فائل فوٹو / اے پی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پارلیمانی قیادت سے دستبردار ہوئے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ 'شہباز شریف کی دستبرداری سے متعلق (ن) لیگ کی کابینہ بھی آگاہ نہیں تھی۔'

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے قائد نواز شریف سے منظوری کے بعد پارٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے مرکزی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا سینئر نائب صدر، مریم نواز اور حمزہ شہباز کو نائب صدور مقرر کردیا گیا۔

وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ موجودہ مشکل معاشی حالات کے ذمہ دار ماضی کے حکمران ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عوامی انداز

مہنگائی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بھی کم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو 5 سال حکومت کے لیے عوامی مینڈیٹ ملا ہے اس لیے تحریک انصاف کو حکومت کرنے دی جائے، فیصلہ عوام کرے گی۔

کاشت کاری سے متعلق سوال پر وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ گندم کی خریداری کا آغاز ہوگیا، کاشتکاروں کو باردانہ ضرور ملے گا۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورے پر چین پہنچ گئے

ان کا کہنا تھا کہ کاشت کار اپنے مسائل اور شکایات سے متعلق محکمہ خوراک سے رابطہ کریں، تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ ہر کاشت کار کو باردانہ ملے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ 8 مئی کو وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے ارکان کا اجلاس ہوگا جس میں عثمان بزدار کو نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024