• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکار فیروز خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

شائع May 3, 2019
دونوں نے اپریل 2018 میں شادی کی تھی—فوٹو: علیزے انسٹاگرام
دونوں نے اپریل 2018 میں شادی کی تھی—فوٹو: علیزے انسٹاگرام

گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکارہ حمیمہ ملک کے بھائی اداکار فیروز خان نے کچھ ہفتے قبل ہی انکشاف کیا تھا کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

فیروز خان نے گزشتہ برس اپریل میں علیزے سے شادی کی تھی جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔

دونوں کی شادی کے چند ہفتے بعد ہی قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ وہ جوڑے کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم اداکار نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

میڈیا میں مسلسل قیاس آرائیاں ہونے کے بعد چند ہفتے قبل فیروز خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

فیروز خان کا انٹریو میں کہنا تھا کہ ’مجھے اب خود پر ایک ذمہ داری محسوس ہوتی ہے کہ مجھے سب کچھ ٹھیک کرنا ہوگا تاکہ میں اپنی اولاد کو بھی سب صحیح سکھا سکوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں جلد والد بننے کے خیال سے خوفزدہ نہیں ہورہا، کیوں کہ میں نے ایسی زندگی دیکھی ہے جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، میں نے معجزے ہوتے دیکھے ہیں، مجھے یقین ہے یہ منزل بہترین ہوگی اور میں اس کے لیے تیار ہوں‘۔

فیروز خان نے 3 مئی کو ٹوئیٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فیروز خان کا اپنے مختصر ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار کے گھر ننھے مہمان کی آمد پر مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024